Car Washes Away in a Canal : آندھرا پردیش، سیلاب کی وجہ سے کار نہر میں بہہ گئی - ایلورو میں سیلاب کی وجہ سے کار نہر میں بہہ گئی
🎬 Watch Now: Feature Video
آندھرا پردیش میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، دریا اور ندی نالوں میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کے اوپر سے بہہ رہے ہیں۔ وہیں شہر و گاؤں کی سڑکیں اور گلی کوچے بھی زیر آب آ گئے ہیں، ایلورو، الوری سیتاراماجو منیام، اور کونسیما اضلاع میں جہاں سیلاب کا اثر زیادہ ہے۔ شدید بارش کی وجہ سے دیہات میں ندی نالوں اور سڑکوں پر جمع پانی سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ ندیوں میں پانی بھرنے کی وجہ سے دیہات کے درمیان آمدورفت میں خلل پڑا ہے۔ وہیں ایلورو ضلع میں ایک کار ندی میں بہہ گئی۔ ایلورو ضلع کے کویالاگوڈیم منڈل کے کنناپورم میں پدمتی واگو میں ایک کار پانی کے تیز بہاؤ کے سبب ندی میں بہہ گئی ہے۔ کویالاگوڈیم کے آس پاس کے علاقوں میں صبح سے ہی موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ کئی مقامات پر پانی کا بہاؤ کافی تیز ہے۔ وہیں کننا پورم میں ایک کار ندی میں پھنس گئی۔ اور وہیں وہ کار بند پڑ گئی۔ مقامی لوگوں نے کار میں سوار ڈرائیور کو بچا لیا۔ جب کہ پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے گاڑی ندی میں بہہ گئی۔
Last Updated : Feb 3, 2023, 8:25 PM IST