گائے نے مکان کی پہلی منزل سے چھلانگ لگادی - گائے نے مکان کی پہلی منزل سے چھلانگ لگادی
🎬 Watch Now: Feature Video
احمد آباد: بجٹ میں ریاستی حکومت نے گئوشالا اور پنجراپول کو 500 کروڑ روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے جس کے بعد حکومت کے عدم تعاون سے تنگ آکر گئوشالا اور پنجرا پول انتظامیہ نے شدید تحریک شروع کردی۔ اس دوران حکومت کی جانب سے امداد جاری نہ ہونے پر گئوشالا کے منتظمین نے سینکڑوں گایوں کو سڑک پر چھوڑ دیا۔ اس درمیان ایک افسوسناک معاملہ سامنے آیا جس میں ایک گائے عمارت کی پہلی منزل پر چڑھ گئی اور بعد میں اس نے وہاں سے نیچے چھلانگ لگا دی۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ یہ معاملہ گومتی پور کا ہے جہاں جب مویشی کارکن گائے کو پکڑنے جارہے تھے تو ایک گائے مکان کی پہلی منزل پر چڑھ گئی اور جب کارکن اوپر چڑھے تو گائے نے پہلی منزل سے چھلانگ لگادی جس کے سبب گائے کی موت ہوگئی۔ Cow Climbs on the Roof of a Building
Last Updated : Feb 3, 2023, 8:28 PM IST