Dance on the Delhi-Meerut Expressway: ایکسپریس وے پر گاڑی کی چھت پر نشہ میں ڈانس، پولیس نے بھیجا جیل - وائرل ویڈیو دہلی میرٹھ ایکسپریس وے
🎬 Watch Now: Feature Video
![ETV Thumbnail thumbnail](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/320-214-14939147-20-14939147-1649179468174.jpg)
دہلی میرٹھ ایکسپریس وے (DME) پر ایک کار کی چھت پر کھڑے لڑکوں کے رقص کا ایک ویڈیو منظر عام پر آیا ہے۔ ویڈیو دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ نہ تو قانون سے ڈرتے ہیں اور نہ ہی ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کی فکر کرتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد غازی آباد پولیس حرکت میں آگئی۔ پولیس نے گاڑی کا چالان کیا اور اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ہوئے محض کچھ گھنٹوں میں سبھی نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ جہاں یہ سبھی ہاتھ جوڑ کر گڑ گڑا رہے ہیں اور یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ مستقبل میں کبھی بھی اس طرح کی کوئی حرکت نہیں کریں گے۔