Hrithik Roshan in Virkam Vedha ریتک روشن نے اپنے بالی ووڈ کریئر کو معجزہ بتایا - الکوہلیا لانچ پر ریتک روشن
🎬 Watch Now: Feature Video
بالی ووڈ اسٹار ریتک روشن نے بتایا کہ وہ اپنے کریئر کے اب اس مرحلے پر پہنچ گئے ہیں جہاں وہ صحت سے متعلق مسائل سمیت کئی چیلنجز پر قابو پاچکے ہیں اور اب وہ، وہ کام کرتے ہیں، جو بطور اداکار انہیں کرنا پسند ہے۔ اداکار بننے سے پہلے اپنی جدوجہد کو یاد کرتے ہوئے 48 سالہ اسٹار نے کہا کہ انہیں انڈسٹری میں اپنے سفر پر فخر ہے۔ روشن نے کہا کہ صحت سے متعلق کئی تکلیف کی باوجود انہوں نے خود کو ایکشن فلموں اور ڈانس سیکونسز کرنے کے قابل بنایا ہے۔ اپنی آئندہ فلم وکرم ویدھا کے الکوہلیا گانے کے لانچ کے موقع پر ریتک نے کہا کہ "میں بہت خوش قسمت اور خوش ہوں کہ میں اپنی 25 ویں فلم میں اب بھی ایکشن اور ڈانس کر رہا ہوں اور یہ کسی معجزے سے کم نہیں ہے'۔
Last Updated : Feb 3, 2023, 8:28 PM IST