Miss World Karolina Bielawska Kashmir visit مس ورلڈ کیرولینا بیلاوسکا سمیت دیگر بیوٹی کوئینز یک روزہ کشمیر دورے پر - ای ٹی وی بھارت نویز
🎬 Watch Now: Feature Video
Published : Aug 28, 2023, 11:06 PM IST
عالمی ملکہ حسن یعنی مس ورلڈ کیرولینا بیلوسکا کشمیر کے ایک روزہ دورے پر پیر کے روز سرینگر پہنچی۔ان کے ہمراہ مس انڈیا سینی شیٹی، مس ورلڈ کیربین ایمی بھی تھیں۔ایسے میں جونہی یہ حسینائیں سرینگر کے ہوائی اڈے پر پہنچی تو ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ یہ پہلی مرتبہ ہے جب بین الاقوامی مقابلہ حسن جیتنے والی حسینہ کیرولینا بیلاوسکا کشمیر کے دورے پر آئی ہیں اور ان کا یہ پروگرام جمیل سیدی چئیرمین پی ایم ای انٹرٹینمنٹ ان انڈیا اور جموں و کشمیر کے سیاحتی شعبے کے اشتراک سے عمل میں لایا گیا یے۔
اس بیچ سرینگر شہر میں واقع کئی سیاحتی مقامات پر انہیں خوبصورت مناظر سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ ان کے دورے کی کئی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر دیکھے گئے۔خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے کام کرنے والی ممبئی کی ایک چئیرپرسن روبل ناگی کے مطابق بیلاوسکا دیگر حسیناؤں کا کشمیر کا دورہ فنکارانہ اظہار،کمیونٹی کی ترقی اور ثقافتی تبادلے کو فروغ دے گا۔