سورت: مزدوروں کی کمی، کپڑے کی پیدوار میں بھاری گراوٹ - surat textile industry facing hardships due to labourers shortage
🎬 Watch Now: Feature Video
عالمی وبا کورونا وائرس نے جہاں ہر شعبے کو متاثر کیا ہے۔ وہیں کپڑے کی صنعت بھی رو بہ زوال ہوگئی ہے۔ سورت میں کپڑے کی صنعت کو مزدوروں کی کمی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے کپڑے کی پیداوار محض 40۔50 فیصد ہی رہ گئی ہے۔ کورونا وائرس کے خوف کی وجہ سے بہار اور اڑیشہ کے مہاجر مزدور اپنے شہروں کو واپس چلے گئے ہیں۔ دوسری جانب ملازمین کی کمی کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوگئی ہیں۔