'پہلے کورونا کا وار، اب مہنگائی کی مار' - increased prices of lpg spoil budget
🎬 Watch Now: Feature Video
گھریلو گیس سلنڈروں کی بڑھتی قیمتوں نے کورونا کی وجہ سے کساد بازاری کا سامنا کررہے لوگوں کے گھریلو بجٹ کو بگاڑ دیا ہے۔ قیتوں میں اضافے سے متوسط طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ اگر ہم دسمبر کے مہینے کی بات کریں تو محض 15 دنوں میں ایل پی جی کی قیمتوں میں 100 روپے تک اضافہ ہوا ہے۔ پہلے 2 دسمبر کو 14.2 کلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں 50 روپے کا اضافہ ہوا اور پھر 15 دن بعد 15 دسمبر کو دوبارہ 50 روپے کا اضافہ کیا گیا۔ جس کے بعد نومبر میں 596 روپے میں ملنے والا سلنڈر کی قیمت اب 694 روپے ہوگئی ہے'۔