بنجر زمینوں میں باغبانی، کسانوں میں خوشی کی لہر
🎬 Watch Now: Feature Video
سیب کی کاشتکاری اب صرف کشمیر اور ہماچل پردیش تک محدود نہیں رہ گئی ہے، بلکہ اب سیب کی کاشتکاری ملک کے کسی بھی حصے میں ممکن ہے، یہ محض دعوی نہیں بلکہ حقیقت ہے۔ ہماچل پردیش سے تعلق رکھنے والے ایک ریسرچر کسان حریمن شرما نے اس دعوی کو سچ ثابت کردیا ہے، انہوں نے اپنی محںت سے ایسا پودا تیار کیا جو 50 ڈگری درجہ حرارت میں بھی پھل دے سکتا ہے۔ جس کا نام حریمن 99 سمر زون رکھا گیا ہے۔ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کرتے سانبہ سے تعلق رکھنے والے ایک کسان نے کہا کہ ' سانبہ میں پانی کی قلت کی وجہ سے کسان گونا گوں مشکلات سے دو چار تھے، لیکن اب ہم حریمن نامی سیب کے پودے لگانے شروع کردیے ہیں، جس سے ہمارا روزگار بھی بہتر ہوگا اور زمین بھی بے کار پڑی نہیں رہے گی۔'
Last Updated : Jun 20, 2020, 11:08 PM IST