Bihar Bandh: پٹنہ کے خان سر کی اپیل- 'آج ایک بھی طالب علم سڑک پر نہیں اترےگا' - خان سر کا ویڈیو وائرل
🎬 Watch Now: Feature Video
خان سر کے خلاف پٹنہ میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ راجیندر نگر اسٹیشن کے قریب 24 جنوری کو ہونے والے RRB NTPC امتحان کو لے کر طلباء کے ہنگامے کے بعد خان سر کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ریلوے بھرتی امتحان کے نتائج کا تجزیہ کرتے ہوئے ان کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ امتحان کے نتائج میں مبینہ تضاد کے بارے میں امتحان دینے والوں کو آگاہ کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ وہ اپنے حقوق کے لیے تحریک چلانے کی بات کر رہے ہیں۔ انتظامیہ نے اس ویڈیو کو ریلوے کے خلاف طلباء کی بڑی تحریک کے حوالے سے اشتعال انگیز سمجھا ہے۔ اس حرکت کے بعد خان سر فون بند کرکے لاپتہ ہوگئے۔ اسی دوران خان سر کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے، جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ 28 جنوری کو ہونے والے کسی بھی احتجاج میں حصہ نہ لیں۔ دیکھیں ویڈیو