Neeraj Chopra Clinches History: نیرج چوپڑا کا تاریخی کارنامہ - ورلڈ ایتھلیٹکس چمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ
🎬 Watch Now: Feature Video
نیرج چوپرا نے ورلڈ ایتھلیٹکس چمپئن شپ میں جیولین تھرو کے فائنل میں بھارت کو چاندی کا تمغہ دلایا۔ نیرج کے چاندی جیتتے ہی ہریانہ کے پانی پت میں جشن کا ماحول ہے۔ World Athletics Championships۔ امریکہ کے یوجین میں 18ویں عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولن تھرو کے فائنل میں نیرج چوپڑا نے چاندی کا تمغہ جیتا ہے۔ نیرج چوپڑا عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے پہلے بھارتی مرد کھلاڑی بن کر تاریخ رقم کی۔ نیرج نے عالمی ایتھلیٹکس چمپئن شپ میں جیولین تھرو کے فائنل میں بھارت کو چاندی کا تمغہ دلایا۔ بھارت کے اسٹار جیولن تھرو کھلاڑی نیرج چوپڑا نے ہفتہ ( ہندوستان میں اتوار کی صبح) کو تاریخ رقم کرتے ہوئے عالمی ایتھلیٹکس چمپئن شپ کے بھالا پھینکنے کے مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے کے بعد کہا کہ حالات ان کے لئے سازگار نہیں تھے اور ہوا کی رفتار بھی تیز تھی لیکن وہ ملک کے لئے تمغہ حاصل کرکے بےحد خوش ہیں۔ Tokyo Olympic Champion Neeraj Chopra
نیرج نے یوجین شہرمیں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا، "موجودہ حالات سازگار نہیں تھے۔ ہوا کی رفتار بہت تیز تھی، لیکن مجھے اپنی بہترین کارکردگی کا یقین تھا۔ آخر میں، میں نتیجہ سے مطمئن ہوں۔ مجھے خوشی ہے کہ میں اپنے ملک کے لیے تمغہ جیتنے میں کامیاب رہا۔ نیرج ہر بار پہلی کوشش میں اپنے بہترین تھرو کے لیے معروف ہیں لیکن یوجین پر ان کی پہلی کوشش فاول رہی ، جس کی بنیادی وجہ ہوا کی رفتار تھی۔
یہاں تک کہ نیرج نے عالمی چیمپئن شپ کے فائنل میں جو چھ کوششیں کیں ان میں سے تین کو فاول قرار دیا گیا۔ نیرج نے پانچویں کوشش میں 88.13 میٹر نیزہ پھینکا جس سے انہیں چاندی کا تمغہ ملا۔ اس کے علاوہ انہوں نے 82.39میٹر اور 86.37میٹر کی شاندار کوششیں کیں۔ اس کے ساتھ ہی نیرج عالمی ایتھلیٹکس چمپئن شپ میں ہندوستان کے لیے تمغہ جیتنے والے دوسرے اور پہلے کھلاڑی بن گئے۔ اس سے قبل انجو بوبی جارج نے 2003 میں خواتین کے لانگ جمپ مقابلے میں ہندوستان کو کانسی کا تمغہ دلایا تھا۔ گریناڈا کے عالمی چیمپئن اینڈرسن پیٹرز نے اپنی رفتار کو برقرار رکھتے ہوئے 90.54 میٹر کی تھرو کے ساتھ ایک بار پھر طلائی تمغہ جیتا۔ جیکب واڈلیک نے 88.09 میٹر کی تھرو کے ساتھ کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
Last Updated : Feb 3, 2023, 8:25 PM IST