دُرگ میں انوکھی شادی، فضا میں دُلہا دُلہن نے ایکدوسرے کو ہار پہنایا - فضا میں شادی کی رسم

🎬 Watch Now: Feature Video

thumbnail

By

Published : Nov 26, 2022, 7:41 PM IST

Updated : Feb 3, 2023, 8:33 PM IST

ریاست چھتیس گڑھ کے شہر دُرگ کے بِھلائی سیکٹر 7 میں ایک ایسی شادی ہوئی جسے دیکھ کر لوگ کافی لطف اندوز ہوئے۔ یہاں ہاٹ ایئر بلونHot Air Baloon یعنی غبارے میں چڑھ کر دُلہا اور دُلہن نے فضا میں ایکدوسرے کو پھولوں کا ہار(ورمالا) پہنائی۔ Varmala Ceremony in Hot Air Balloon اس آسمانی شادی کو دیکھ کر ہر کوئی دنگ رہ گیا۔ یہ نظارہ کسی فلم سے کم نہیں تھا۔ Garland Ceremony in Sky 25 نومبر کی رات سُپیلا مارکیٹ کے تاجر اودھیش پانڈے کی بیٹی پریتی کی شادی دُرگ کے دین بندھو تیواری کے بیٹے روی سے ہوئی۔ بارات آئی اور پھر دروازے پر پوجا کی گئی۔ اس کے بعد ورمالا پہنانے کی رسم کی باری تھی تب دلہن پریتی اور دولہا روی کو ہاٹ ایئر بلون (غبارے) پر سوار کر کے ہوا فضا میں لے جایا گیا۔ جس کے بعد زمین سے 100 فٹ بلندی پر ورملا کی رسم مکمل کی گئی۔ پریتی اور روی نے ایک دوسرے کو ہار پہنا کر ایک دوسرے کے ساتھ رہنے کی قسم کھائی۔ اس تقریب سے دلہا اور دلہن بہت خوش تھے۔ دلہن پریتی کے والد اودھیش پانڈے نے بتایا کہ 'اپنی لاڈلی بیٹی کی شادی کو یادگار بنانے کے لیے ہاٹ ایئر بلون میں ورمالا کی رسم مکمل کرنے کا فیصلہ کیا۔ Unique Wedding in Durg
Last Updated : Feb 3, 2023, 8:33 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.