ETV Bharat / sukhibhava

World GO Day خواتین کو گائناکالوجیکل کینسر کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہی ورلڈ گو ڈے منانے کا مقصد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 20, 2023, 11:44 AM IST

خواتین اپنی نوکری یا گھریلو مصروفیت کی وجہ سے اپنی صحت پر زیادہ توجہ نہیں دیتی ہیں۔ ایسے میں وہ کئی ایسی بیماریوں کا شکار ہوجاتی ہیں جو جان لیوا بھی ہوسکتی ہیں۔ ایسی ہی بیماریوں میں سے ایک ہے گائناکالوجیکل کینسر۔ اگر وقت رہتے خواتین میں اس کی کی تشخیص اور اس کا علاج نہیں ہوتا تو اس کے منفی نتائج سامنے آسکتے ہیں۔ awareness especially about gynecologic cancer symptoms

World Gynecological Oncology Awareness Day

خواتین کو گائناکالوجیکل کینسر کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا، انہیں اس زمرے میں آنے والے ہر قسم کے کینسر کی علامات کے بارے میں ضروری جانکاری اور ان کے علاج اور انتظام کے لیے ضروری معلومات فراہم کرنا اور انہیں ہر ممکن مدد فراہم کرنا ہے۔ بیداری کا دن ہر سال 20 ستمبر کو منایا جاتا ہے۔

عالمی گائناکولوجیکل آنکولوجی آگاہی دن:

نوکری پیشہ ہو یا گھریلو خاتون، زیادہ تر خواتین اپنے پورے خاندان اور اپنے کام کا خیال رکھتی ہیں لیکن اپنی صحت کے بارے میں بہت لاپرواہ ہیں۔ زیادہ تر خواتین عام طور پر اپنی خراب صحت سے متعلق علامات کو نظر انداز کر دیتی ہیں۔ خاص طور پر اگر ہم امراض نسواں کی بات کریں تو اکثر خواتین ڈاکٹر کے پاس اس وقت تک نہیں جاتیں جب تک یہ مسئلہ شدید نہ ہو جائے۔ گائناکالوجی سے متعلق کینسر کے حوالے سے بات کی جائے تو یہ لاپرواہی ان کے لیے مزید مسائل کا باعث بن جاتی ہے کیونکہ ابتدائی علامات کو نظر انداز کرنے اور پھر جانچ اور علاج میں تاخیر سے مسئلہ بڑھ جاتا ہے جو بعض اوقات جان لیوا بھی ثابت ہوتا ہے۔ہر سال 20 ستمبر کو عالمی گائناکولوجیکل آنکولوجی آگاہی دن منایا جاتا ہے جس کا مقصد خواتین کو ان کی صحت کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا، امراض نسواں سے متعلق کینسر کی علامات ظاہر ہونے پر صحیح تشخیص اور علاج کروانا اور انہیں باقاعدہ صحت کے لیے ترغیب دینا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دماغی صحت کو نظر انداز کرنا خطرناک

یہ کیوں ضروری ہے؟

نیشنل لائبریری آف میڈیسن کے پب میڈ سینٹرل میں گائنک کینسر کے بارے میں جمع کردہ ڈیٹا بتاتا ہے کہ خواتین میں گائنک کینسر بہت عام ہیں۔ مذکورہ رپورٹ کے مطابق اگر کوئی شروع سے ہی علامات کے بارے میں ہوشیار رہے تو بعض پیچیدہ کینسر کے علاوہ زیادہ تر کیسز میں صحیح وقت پر علاج اس مرض سے نجات دلا سکتا ہے۔ لیکن اکثر خواتین میں شعور کی کمی، علامات کو نظر انداز کرنے، اپنی صحت کو نظر انداز کرنے کی عادت اور دیگر کئی وجوہات کی بنا پر بیماریوں کی بروقت تشخیص اور علاج میں تاخیر ہو جاتی ہے، جس کے بعض اوقات سنگین نتائج بھی سامنے آتے ہیں۔

ورلڈ گو ڈے کی اہمیت اور مقصد:

عالمی گائناکولوجیکل آنکولوجی بیداری کا دن منانے کا آغاز 1999 میں فاؤنڈیشن فار ویمن کینسر نے کیا تھا۔ جس کا بنیادی مقصد گائناکالوجیکل کینسر کے بارے میں آگاہی بڑھانا اور خواتین کو گائناکالوجیکل کینسر سے بچاؤ کے لیے باقاعدہ چیک اپ کروانے کی ترغیب دینا تھا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ گائناکالوجیکل کینسر میں سروائیکل کینسر، اویرئین کینسر، بچہ دانی یا اینڈومیٹریل کینسر، ولور کینسر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:خواتین کو صحت مند رہنے کے لیے دس باتوں کا خیال رکھنا ضروری

اگرچہ چھاتی کے کینسر(جسے بریسٹ کینسر بھی کہا جاتا ہے) کے زیادہ تر کیس خواتین میں دیکھے جاتے ہیں، لیکن سروائیکل کینسر کو خواتین میں دوسرا سب سے عام کینسر سمجھا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ پچھلے کچھ سالوں میں اویرئین کینسر کے کیسز میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق اگر جانچ اور علامات کو بروقت سمجھ لیا جائے اور ٹیسٹنگ اور علاج شروع کر دیا جائے تو کئی صورتوں میں بیماری سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ اگر خواتین وقفے وقفے سے اپنا عمومی صحت کا معائنہ کرواتی رہیں تو بیماری کے آغاز میں ہی اس مسئلے کا پتہ چل سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.