حیدرآباد: موسم سرما کے آتے ہی نزلہ زکام اور بخار جیسے بیماریوں میں مزید اضافہ ہونے لگاتا ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق سردیوں کے موسم میں کئی بیماریوں میں اضافہ دیکھا جاتا ہے۔ اور اس کی وجہ وہ وائرس ہوتے ہیں جو سرد درجہ حرارت اور کم نمی میں زیادہ دیر تک زندہ رہتے ہیں۔ یہی نہیں سردی کی وجہ سے ہم زیادہ تر وقت بند جگہوں پر گزارتے ہیں جس کی وجہ سے انفیکشن کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ سردیوں کے موسم میں قوت مدافعت کا کمزور ہونا بھی سردی یا دیگر مسائل کی وجہ سمجھا جاتا ہے۔ موسم سرما میں اگر آپ بار بار سردی کے شکار ہو رہے ہیں تو اس کے کئی وجوہات ہوسکتے ہیں۔ آج ان وجوہات کے بارے میں اپنے مضمون میں بات کریں گے۔ There are many reasons for cold, fever in winter
سردیوں میں بار بار نزلہ بخار کا ہونا
بعض ماہرین کے مطابق سردی کے موسم میں سانس کے انفیکشن کی تیزی سے منتقلی کی بڑی وجہ بند جگہوں پر زیادہ وقت گزارنا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بارش میں بھیگنے یا زیادہ دیر تک گیلے رہنے سے سردی زکام جیسے مسئلہ پیدا ہوتے ہیں۔ موسم سرما میں بار بار کولڈ ہونے کی کئی وجوہات ہیں جو درج ذیل ہیں۔
تمباکو نوشی: تمباکو نوشی ہمارے مدافعتی نظام پر برے اثرات مرتب کرتی ہیں جس کی وجہ سے اکثر لوگوں کو نزلہ زکام اور دیگر مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لہذا، اگر آپ اس سے بچنا چاہتے ہیں تو سگریٹ نوشی ترک کردینا چاہیے۔
ناقص خوراک: صحیح خوراک اور فعال نہ ہونا بھی قوت مدافعت کو کمزور کرتا ہے۔ اس کی وجہ سے آپ کو سردیوں میں بار بار زکام کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس سے بچنے کے لیے صحت بخش خوراک اور باقاعدگی سے ورزش کرنا ضروری ہوتا ہے۔ There are many reasons for cold, fever in winter
صفائی کا خیال نہ رکھنا: ذاتی صفائی کا خیال نہ رکھنا بھی سردیوں میں زکام اور فلو کی وجہ بن سکتا ہے۔ آپ کو اپنی صفائی کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔ اپنے ہاتھ کو بار بار دھونا چاہیے۔ کھانستے اور چھینکتے وقت منہ کو ڈھانپ کر رکھنا چاہیے۔ بیمار لوگوں سے دور رہیں اور ماسک کا استعمال ضرور کریں۔
مزید پڑھیں:
تناؤ: ذہنی دباؤ بہت سی بیماریوں کا سبب ہوتا ہے۔ اس سے ہماری قوت مدافعت کمزور پڑ سکتی ہے اور آپ کو بار بار سردی لگ سکتی ہے۔ تناؤ سے بچنے کے لیے مراقبہ یا یوگا کریں۔ مزید مسائل کی صورت میں ڈاکٹر سے رجوع کریں۔