حیدرآباد: اومیکرون کے نئے سب ویرینٹ BF.7 کی وجہ سے چین میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ کورونا کے معاملات میں اضافے کی وجہ سے چین میں حالات اتنے سنگین ہوگئے ہیں کہ لوگوں کو نہ علاج مل رہا ہے اور نہ ہی ادویات۔ جس کی وجہ سے اموات کی تعداد شدید اضافہ درج کیا جارہا ہے۔ تاہم ویرینٹ BF.7 بھارت میں بھی دستک دی ہے۔ محکمہ صحت اور ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ قسم پہلے ہی بھارت میں لوگوں کے رابطے میں آچکی تھی جس کی وجہ سے بھارتیوں کی قوت مدافعت میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ ایسے میں بھاریوں کو اس نئے ویرینٹ سے زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ Symptoms of Omicron new subvariant BF.7
ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس لہر میں بھارت میں کوئی لاک ڈاؤن نہیں ہوگا۔ لیکن یہ ضروری ہے کہ آپ کورونا سے متعلق قوانین پر عمل کریں۔ Omicron کا نیا ورژن بہت تیزی سے لوگوں کو متاثر کر رہا ہے اور RTPCR ٹیسٹ کے ذریعے بھی اس وائرس کو پکڑنا مشکل ہورہا ہے۔ وہیں کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نئی قسم ان لوگوں کو متاثر کر رہا ہے جنہیں ویکسین نہیں لگی ہے یا جن کے قوت مدافعت بہت کمزور ہیں۔ جیسے بچے، بوڑھے، حاملہ خواتین اور کسی سنگین بیماری میں مبتلا افراد۔ مانا جارہا ہے کہ جن لوگوں کو ویکسین اور بوسٹر ڈوز دونوں لگ چکی ہیں اور وہ اس وائرس سے متاثر بھی ہو جائیں تو ان میں بہت ہلکی علامات نظر آئیں گی۔ Symptoms of Omicron new subvariant BF.7
اومیکرون کے نئے سب ویرینٹ BF.7 دیگر تمام ویریئنٹس سے کہیں زیادہ خطرناک سمجھا جارہا ہے۔ اس نئے ورژن کی علامات بھی کورونا کے دیگر تمام اقسام کی علامات سے ملتی جلتی ہیں، جن میں بخار، کھانسی، گلے کی سوزش، کمزوری، تھکاوٹ اور اسہال شامل ہیں۔ حالانکہ سردیوں کا موسم چل رہا ہے۔ سردیوں میں نزلہ زکام اور گلے میں خراش ہونا بہت عام بات ہے، ایسے میں لوگ کورونا کی علامات اور عام سردی میں فرق نہیں پہچان پاتے ہیں۔ جو اس مضمون کے ذریعے بتائے گئے ہیں کہ کورونا کے علامات کو کیسے پہچانا جائے؟
کووڈ کھانسی کی شناخت کیسے کریں
خشک کھانسی
کورونا کے زیادہ تر مریضوں کو خشک کھانسی کا مسئلہ درپیش ہوتا ہے۔ شروعاتی دور میں اس میں بلغم کافی ہلکا ہوتا ہے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ یہ زیادہ ہوجاتا ہے جو کئی ہفتوں تک رہتا ہے۔ اس کی وجہ سے سینے میں جکڑن اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اگر کوئی شخص کئی ہفتوں سے بلغم کے مسئلے کا سامنا کر رہا ہے تو یہ کووڈ کی علامت ہو سکتی ہے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنا ٹیسٹ جلد از جلد کرائے۔ Symptoms of Omicron new subvariant BF.7
تھکاوٹ
موسم سرما میں سردی، کھانسی عام بات ہے جس کی وجہ سے انسان کو تھکاوٹ اور کمزوری محسوس ہوتی ہے، لیکن کورونا انفیکشن کی وجہ سے بھی جسم میں کمزوری کا احساس ہوتا ہے اور روزمرہ کے کام کرنے میں کافی دقت ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ کورونا سے ہونے والے بلغم کی وجہ سے بھی انسان کو رات میں سونے میں کافی دشواریو کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ناک بہنا اور بخار
بلغم کے علاوہ کورونا وائرس کے دیگر علامات بھی ہیں جیسے گلے میں خراش، ناک بہنا، ہلکا یا تیز بخار اور سانس لینے میں دشواری۔ یہ تمام علامات شروع میں بہت ہلکے ہوتے ہیں اور آہستہ آہستہ سنگین شکل اختیار کر لیتے ہیں۔
مزید پڑھیں:
کورونا کی علامات معلوم کرنا کیوں ضروری ہے؟
بہت سے لوگ ایسے ہیں جو کورونا وائرس سے متاثر ہوتے ہیں لیکن ان کے جسم میں کوئی علامت ظاہر نہیں ہوتی۔ کورونا وائرس بہت تیزی سے پھیلتا ہے اور اس نے دنیا بھر میں بڑی تعداد میں لوگوں کی جان بھی لی ہے، اس لیے ضروری ہے کہ آپ کورونا کی علامات کو نظر انداز نہ کریں۔ اگر آپ کو اپنے جسم میں کورونا کی علامات نظر آئے تو فوراً ٹیسٹ کروائیں اور خود کو آئسولیٹ کر لیں۔ Symptoms of Omicron new subvariant BF.7