ETV Bharat / sukhibhava

Jaishankar Conversation Gambia Foreign Minister جے شنکر نے کھانسی کے شربت سے بچوں کی موت پر گیمبیا کے وزیر خارجہ سے بات کی - 66 children killed by cough syrup in Gambia

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس۔ جے شنکر نے جمعرات کو گیمبیا کے ہم منصب (وزیر خارجہ) ڈاکٹر مامادو تنگارا سے بات کی اور بھارت میں تیار شدہ چار ممنوعہ کھانسی کے شربت کی وجہ سے مبینہ طور پر 66 بچوں کی ہلاکت کی تعزیت کی۔

جے شنکر نے کھانسی کے شربت سے بچوں کی موت پر گیمبیا کے وزیر خارجہ سے بات کی
جے شنکر نے کھانسی کے شربت سے بچوں کی موت پر گیمبیا کے وزیر خارجہ سے بات کی
author img

By

Published : Oct 14, 2022, 2:27 PM IST

نئی دہلی: وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس۔ جے شنکر نے جمعرات کو گیمبیا کے ہم منصب (وزیر خارجہ) ڈاکٹر مامادو تنگارا سے بات کی اور بھارت میں تیار شدہ چار ممنوعہ کھانسی کے شربت کی وجہ سے مبینہ طور پر 66 بچوں کی ہلاکت کی تعزیت کی۔ انہوں نے تنگارا کو یقین دلایا کہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے بھارت میں تیار کردہ کھانسی اور کولڈ سیرپ کے بارے میں حقائق جاننے کے لیے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ درحقیقت، ڈبلیو ایچ او نے بھارت میں تیار کردہ 4 شربتوں پر الرٹ جاری کیا تھا، جو 66 بچوں کی موت سے منسلک ہے۔

وزیر نے ایک ٹویٹ میں کہا، "گیمبیا کے ایف ایم ڈاکٹر مامادو تنگارا کے ساتھ فون پر بات چیت کے دوران، انہوں نے چھوٹے بچوں کی موت پر اپنی گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے۔" انہوں نے کہا کہ متعلقہ حکام اس معاملے کی سنجیدگی سے تحقیقات کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:

اس درمیان مرکز نے اس معاملے پر عالمی ادارہ صحت کی طرف سے شیئر کی گئی تفصیلی رپورٹ کا تجزیہ اور جانچ کرنے کے لیے ایک چار رکنی پینل تشکیل دی ہے۔ کمیٹی ڈبلیو ایچ او کی طرف سے شیئر کی گئی تمام متعلقہ تفصیلات کا جائزہ اور تجزیہ کرے گی، اور DCGI کو مزید کارروائی کے لیے مناسب مشورے اور سفارشات پیش کرے گی۔ اس کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر وائی کے گپتا، وائس چیئرمین، اسٹینڈنگ نیشنل کمیٹی برائے ادویات ہیں۔

آئی اے این ایس

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.