ETV Bharat / sukhibhava

دماغ کو صحیح رکھنا ہے تو سوشل میڈیا سے دور رہیں - سوشل میڈیا سے ہونے والے نقصانات

Social Media Side Effect: آج کل لوگوں کی ایک بڑی تعداد سوشل میڈیا پر زیادہ وقت گزارتی ہے۔ اس سے سوشل میڈیا صارفین کی ذہنی صحت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ذاتی کام بھی متاثر ہوتا ہے۔

A new study on Social Media
A new study on Social Media
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 18, 2023, 11:34 AM IST

نئی دہلی: سوشل میڈیا کے استعمال کو 30 منٹ تک کم کرنے سے نہ صرف دماغی صحت کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے بلکہ ملازمت سے اطمینان کے احساس کو بھی بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔ جبکہ اس کا مسلسل استعمال کرنے والے افراد کو اپنے کام پر توجہ مرکوز کرنے میں مشکل پیش آتی ہے۔ ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کا کم استعمال کرنے سے صارفین کام میں کم دباؤ محسوس کرتے ہیں اور ان میں بے چینی یا گھبراہٹ بھی کم ہوتی ہے۔

جرمنی میں رور یونیورسٹی، بوچم اور جرمن سینٹر فار مینٹل ہیلتھ کے محققین نے پایا کہ سوشل میڈیا سے دوری سے لوگوں کو اپنا کام کرنے کے لیے زیادہ وقت ملتا ہے اور دھیان بھٹکنے کا مسئلہ بھی کم پیش آتا ہے۔ بہیویئر اینڈ انفارمیشن ٹکنالوجی نامی جریدے میں شائع ہونے والی اس تحقیق کی مصنفہ جولیا بریلووسکایا نے کہا کہ، 'جو لوگ سوشل میڈیا فیڈ کی نگرانی کے لیے اپنا کام روک دیتے ہیں ان کے لیے اپنے کام پر توجہ مرکوز کرنا زیادہ مشکل ہوتا ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: 'سوشل میڈیا بڑے پیمانے پر تباہی کا ہتھیار'، بامبے ہائی کورٹ کے جج کا تبصرہ

مطالعہ کے لیے، محققین نے 166 افراد کو شامل کیا، جن میں سے سبھی ملازم تھے اور جو روزانہ کم از کم 35 منٹ سوشل میڈیا پر بغیر کام کے گزارتے تھے۔ بریلووسکایا نے کہا کہ، "یہاں تک کہ اتنے کم وقت میں، ہم نے دیکھا کہ جو لوگ سوشل میڈیا پر دن میں 30 منٹ سے کم وقت گزارتے ہیں، ان کی ذہنی صحت اور ملازمت کے اطمینان میں بہتری آئی ہے۔"

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.