ETV Bharat / sukhibhava

Tanning Can Harm Your Skin: ٹیننگ آپ کے جلد کے لیے کتنا خطرناک؟ - ٹیننگ جلد کے لیے خطرناک

اکثر خواتین جلد کی ایک مخصوص رنگت حاصل کرنے کے لیے سورج کی روشنی میں بیٹھنا پسند کرتی ہیں، جسے ٹینگ کہتے ہیں۔ جمالیاتی وجوہات کی بنا پر خواتین ایسا کرنے کی خواہش مند ہوتی ہیں۔ کچھ مشہور ہستیاں بھی ٹیننگ والی جلد کو پسند کرتے ہیں اور اس کے لے وہ یا تو ساحل پر بیٹھ کر قدرتی طور پر اپنی جلد کو ٹین کرتے ہیں یا ٹیننگ سیلون جاتے ہیں۔ لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ جلد کی ٹیننگ آپ کے صحت پر سنگین اثرات مرتب کرسکتی ہے؟ شاہین حسین نے اس حوالے سے کچھی ضروری مشورے بتائے ہیں۔ Tanning can Harm Your Skin

ٹیننگ آپ کے جلد کے لیے کتنا خطرناک؟
ٹیننگ آپ کے جلد کے لیے کتنا خطرناک؟
author img

By

Published : Apr 21, 2022, 4:40 PM IST

Updated : Apr 21, 2022, 5:10 PM IST

ٹیننگ کو صرف یہ سوچ کر نظر انداز کردینا کہ دھوپ میں رہنے کی وجہ سے جلد جھلس گئی ہے یا سن برن ہوگیا ہے تو یہ مت بھولیے کہ دھوپ میں جھلسی جلد بعد میں جلد کے کینسر میں بھی مبتلا ہوسکتا ہے۔ یہ حالت اس بات پر منحصر کرتی ہے کہ آپ کتنی شدت والی دھوپ میں کتنی دیر رہے ہیں۔ ٹیننگ ہر لحاظ سے خطرناک ہے کیونکہ ٹیننگ کے عمل کے وقت سورج سے نکلنے والی الٹر وائلٹ شعاعیں آپ کے جلد کے اندر داخل ہوتی ہیں اور یہ آپ کے ڈی این اے کے ساتھ مکمل طور پر خراب کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔ Tanning can Harm Your Skin

ٹیننگ کے دوران یو وی اے اور یو اے بی براہ راست طور پر آپ کی ننگی جلد کو (جب جلد کو سن اسکرین یا دیگر اسکن کیئر کریموں سے محفوظ نہیں کیا گیا ہو) متاثر کرتی ہے اور یہ دونوں شعاعیں متعدد طریقے سے نقصان دہ ہیں، خاص طور پر یو وی اے شعاعیں جلد میں موجود قدرتی کولیجن کو توڑ دیتی ہیں ۔ کولیجن جلد کا ایک جزو ہے جو جلد کو مضبوط بنانے، اسے سخت کرنے اور اسے ہائیڈریٹ رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ اگر ایک بار کولیجن کی پیداوار متاثر ہوتی ہے تو جلد غیر صحتمند ہونے لگے گی اور وہ اپنی چمک کھو دے گی۔ اس کے نتیجے میں جھریاں اور جلد پر داغ بھی تیزی سے بن سکتے ہیں اور اس طرح یہ آپ کی جلد کے معیار کو مکمل طور پر متاثر کر سکتا ہے۔

بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ ٹیننگ دراصل ان کی مدد کرتی ہے کیونکہ یہ جلد میں میلانین کی پیداوار میں اضافہ کرتے ہیں، جو فطرتی طور پر آپ کی جلد کی حفاظت کرسکتا ہے۔ لیکن یہ غلط اور خطرناک مفروضہ ہے۔ ہاں، میلانین عام صورتوں میں جلد کے لیے قدرتی سن اسکرین کے طور پر کام کرتا ہے۔ لیکن جب آپ ٹیننگ کے لیے سورج کی روشنی میں زیادہ رہتے ہیں تو یہ بڑی مقدار میں پیدا ہونے لگتا ہے۔ مختصر میں کہیں تو جلد کے خلیوں کو زیادہ نقصان پہنچنے کے بعد میلانین پیدا ہوتا ہے۔

جمالیاتی وجوہات کی بنا پر کسی کو بھی سن ٹیننگ کا مشورہ دینا خطرناک ہوسکتا ہے۔ کیونکہ یہ جلد کی عمر بڑھانے کے عمل کو تیز کرسکتی ہے اور بعد میں آپ چاہے جتینی بھی ایٹنی ایجنگ تھراپی کرائیں یا مہنگے مصنوعات کا استعمال کرلیں اس نقصان کی بھرپائی کرنا مشکل ثابت ہوسکتا ہے۔ اس سے جلد کے خشک اور کھردرے بننے کے بھی امکان ہیں۔ سن ٹیننگ جلد پر موجود جھائیوں کو مزید سیاہ کرسکتی ہے، یہ اثرات فوری طور پر ظاہر نہیں ہوتے ہیں لیکن جب ہوتےہیں تب اس وقت بہت دیر ہوچکی ہوتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ لوگ دھوپ میں وقت گزارنے سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ تاہم، انہیں ایسا صرف اس صورت میں کرنا چاہئے جب شدید گرمی نہ ہو اور سورج کی روشنی میں اتنی تپش نہ ہو۔ انہیں یہ بھی یقینی بنانا چاہیے کہ وہ اس دوران کم از کم ایس پی ایف 40 کا سن بلاک یا سن اسکرین استعمال کر رہے ہوں۔ بغیر سن اسکرین کے کوئی بھی شخص سورج کی خطرناک شعاعوں سے محفوظ نہیں ہے، یہاں تک کہ اگر آپ دن میں کئی بار بھی سن اسکرین لگا رہے ہیں تب بھی آپ ان شعاعوں سے بچ نہیں سکتے۔ وہیں جو لوگ دعوی کرتے ہیں کہ وہ سورج کی روشنی میں نکلنے سے پرہیز کرتے ہیں تو انہیں بھی سن اسکرین کا استعمال کرنا چاہیے کیونکہ نقصان دہ UV شعاعیں کاروں کی ونڈشیلڈز سے بھی داخل ہوسکتی ہیں۔ مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ سن اسکرین کو باقاعدگی سے لگانے کا یہ عمل جلد کے کینسر کے خطرے کو نمایاں فرق سے کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

ضدی ٹین سے نمٹنے کے لیے آپ قدرتی طریقے استعمال کر سکتے ہیں ۔ آپ کچے آلو کے چھلکوں کو جلد پر رگڑ سکتے ہیں یا دھوپ سے واپس آنے کے بعد ایلو ویرا جیل لگا سکتے ہیں۔ یہ دونوں طریقے جلد کو ٹھنڈا کرتے ہیں اور جلد کی سطح کو نقصان ہونے سے روکتے ہیں۔ تاہم اندرونی نقصان سے بچنے کے لیے مذکورہ بتائے گئے احتیاطی طریقے زیادہ کارآمد ثابت ہو سکتے ہیں۔ جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ ' علاج سے بہتر ہے احتیاط کرنا'۔

مزید پڑھیں: Drinking Chilled Water Affect your Health: صحت پر ٹھنڈے پانی کے منفی اثرات

Last Updated : Apr 21, 2022, 5:10 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.