ETV Bharat / sukhibhava

New Study on Preterm Birth: شوگر فری چیونگم قبل از وقت پیدائش کو کم کرنے میں کارگر

author img

By

Published : Feb 9, 2022, 11:28 AM IST

ایک نئی تحقیق کے مطابق 'شوگر فری گم چبانے سے قبل از وقت بچوں کی پیدائش کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ چند برسوں میں قبل از وقت بچوں کی پیدائش کی شرح میں بہت اضافہ ہوا ہے۔ Sugar-Free Gum Help in Reducing Rreterm Births

شوگر فری چیونگم قبل از وقت پیدائش کو کم کرنے میں کارگر

عالمی ادارہ صحت کے مطابق پوری دنیا میں ہر سال تقریبا 15 ملین بچے وقت سے پہلے تولد ہوتے ہیں( حمل کے 37 ویں ہفتے سے پہلے ہوئی بچوں کی پیدائش کو قبل از وقت پیدائش کہتے ہیں) اور یہ تعداد دن بدن بڑھتی جاری ہے۔ قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کو صحت کے سنگین مسائل کا سامنا کرنے کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔ گزشتہ کئی دہائیوں میں کیے گئے مطالعات نے منہ کی صحت یعنی اورل ہیلتھ اور قبل از وقت پیدائش کے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان تعلق ظاہر کیا ہے۔ New Study on Preterm Birth

محققین نے حمل کے دوران دانتوں کی صحت پر دھیان رکھنے کے مختلف طریقوں پر غور کیا ہے، جس میں ' دانتوں کی گہرائی سے صفائی یا ڈیپ تیھ کلیننگ'( جسے' اسکیلنگ اینڈ پلاننگ' بھی کہا جاتا ہے) شامل ہے۔ اس عمل میں دانتوں اور مسوڑھوں میں جمع گندگی کی صفائی کی جاتی ہے۔ حالانکہ پیریڈونٹائٹس میں بہتری کے باوجود، ڈیپ تیھ کلیننگ کے طریقے قبل از وقت پیدائش کی روک تھام میں کارگر ثابت نہیں ہوئے ہیں۔ لیکن اب محققین نے منہ کی صحت کو بہتر بنانے اور قبل از وقت پیدائش کی شرح کو کم کرنے کا ایک آسان اور سستا طریقہ دریافت کیا ہے۔

یہ اپنی نوعیت کا سب سے بڑا مطالعہ ہے۔ ایسا اس لیے کہہ رہے ہیں کیونکہ اس مطالعہ کو کرنے میں 10 برس لگے اور اس میں جنوبی وسطی افریقی ملک ملاوی کے 10 ہزار 69 خواتین کو شامل کیا گیا تھا، جہاں قبل از وقت پیدائش کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ ملاوی کے زیادہ تر لوگ دیہی علاقوں میں اپنی زندگی گزر بسر کرتے ہیں اور ایسے حالت میں مطالعہ کرنا خاص طور پر مشکل ہوجاتا ہے۔ خواتین نے رضاکارانہ طور پر اس مطالعہ میں حصہ لینے کے لیے رجسٹریشرین کروایا اور حاملہ ہونے سے پہلے یا حاملہ ہونے کے 20 ہفتوں کے اندر اس مطالعہ میں حصہ لینے کی اپنی رضامندی ظاہر کی۔ یہاں کے تمام آٹھ ہیلتھ سینٹر نے منہ کی صحت اور قبل از وقت پیدائش کی روک تھام اور دیکھ بھال کو فروغ دینے والے پیغامات کو عام کیا جبکہ ان آٹھ ہیلتھ سینٹر میں سے نصف سینٹر کو رجسرڈ شرکاء کو زیلیتھول چیونگم ( xylitol chewing gum) فراہم کرنے لیے ترتیب دیا گیا تھا۔

کنٹرول گروپ کے طور پر کام کرنے والے چار صحت مراکز میں مطالعہ میں حصہ لینے والی 5 ہزار 520 خواتین نے حمل اور منہ کی صحت کی بنیادی تعلیم حاصل کی۔ اس کے علاوہ انہیں یہ بھی بتایا کہ وہ کون سے طریقہ ہیں جو قبل از وقت بچے کی پیدائش کے امکانات کو کم کرنے میں مدد کرسکتے ہیں۔ دیگر چار مراکز میں بھی 4 ہزار 549 خواتین نے بھی صحت کی یہی تعلیم حاصل کی۔ اس کے علاوہ انہیں زیلیتھول چیونگم دیا گیا اور پورے حمل کے دوران دن میں دو یا ایک بار 10 منٹ کے لیے گم چبانے کی ہدایت کی گئی۔

اس تحقیق سے معلوم ہوا کہ جن خواتین نے زیلیتھول چیونگم چبایا تھا، ان میں قبل از وقت پیدائش کی شرح میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔ اس کے علاوہ کم وزن والے بچوں کی تعداد میں کمی بھی درج کی گئی، ان کا وزن 5.5 پاؤنڈ یا اسے کم تھا۔ اس مطالعہ سے خواتین نے اپنی منہ کی صحت میں بھی بہتری دیکھی۔ xylitol Chewing Gum Reduced Preterm Births

ہیوسٹن میں ٹیکسسس چلڈرن اینڈ بیلر کالج آف میڈیسین میں امراض نسواں کی نائب صدر اور اس مطالعہ کی لیڈ مصنفہ نے کہا کہ حمل کے 20ویں ہفتے سے پہلے زیلیتھول چیونگم کا استعمال کرنے سے قبل از وقت پیدائش میں کمی واقع ہوئی۔

مزید پڑھیں: Planning for Pregnancy: بچے کی منصوبہ بندی کے دوران مرد حضرات صحت کا خاص خیال رکھیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.