ETV Bharat / sports

محمد امان کی قیادت میں بھارت نے آسٹریلیا کو کلین سویپ کر دیا - India Under 19 VS Australia - INDIA UNDER 19 VS AUSTRALIA

بھارتی انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے پڈوچیری میں آسٹریلیا کی انڈر 19 کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں شکست دے کر تین میچوں کی سیریز کو 3-0 سے اپنے نام کر لیا ہے۔ بھارتی ٹیم کی قیادت محمد امان کر رہے تھے جنھوں نے آخری میچ میں 72 گیندوں پر 71 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

India Record Clean Sweep Against Australia By 3-0
India Record Clean Sweep Against Australia By 3-0 (Etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 26, 2024, 8:57 PM IST

پڈوچیری: بھارت کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے 26 ستمبر 2024 کو تیسرے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کی انڈر 19 ٹیم کو دلچسپ مقابلے میں شکست دے کر شاندار جیت درج کی ہے۔

جس کی وجہ سے بھارت نے تین میچوں کی سیریز کو 3-0 سے اپنے نام کر کے آسٹریلیا کو کلین سویپ کر دیا ہے۔بھارتی جونیئر ٹیم نے پہلا اور دوسرا ون ڈے میچ بھی بالترتیب سات رنز اور نو وکٹوں سے جیتا تھا۔

تیسرے انڈے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت نے اوپنر رودرا پٹیل (81 گیندوں پر 77) اور کپتان محمد امان (72 گیندوں پر 71) کی نصف سنچریوں کی بدولت 8 وکٹوں پر 324 رنز بنانے میں کامیاب رہا۔

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم 41ویں اوور میں 2 وکٹوں پر 241 رنز بنا چکی تھی اور وہ میچ جیتنے کے کافی قریب بھی نظر آرہی تھی، جس میں کپتان اولیور پیک (111) اور اسٹیون ہوگن (104) نے تیسری وکٹ کے لیے 180 رنز کی شراکت داری کی لیکن وہ مقررہ 50 اوورز کے اختتام پر 7 وکٹ کھو کر صرف 317 رنز ہی بنا سکے۔

بھارت کی جانب سے بائیں ہاتھ کے آرتھوڈوکس اسپنر ہاردک (3/55) اور آف اسپنر کرن چورملے (2/59) نے شاندار گیندبازی کی۔ ایک وقت جب 45 ویں اوور کے اختتام تک 2 وکٹوں پر 241 رنز سے 5 وکٹ پر 267 رنز بن گئے، تو بھارت کھیل میں اس طرح واپس آگیا جیسے پہلے کبھی نہیں تھا کیونکہ انھوں نے آخری اوورز میں رنز کے بہاؤ کو روک دیا۔

بنگال کے تیز گیند باز یودھاجیت گوہا (2/40) نے آخری اوور میں کافی اچھی گیند بازی کی اور آسٹریلیا کو فائنل لائن عبور کرنے سے روکنے میں اہم کردار ادا کیا۔

بھارت آسٹریلیا انڈر 19 ٹیم کے مختصر اسکور:

انڈیا: 324/8، 50 اوورز (محمد امان 71، رودرا پٹیل 77، ہاردک راج 30)

آسٹریلیا: 317/7، 50 اوورز (اولیور پیک 111، اسٹیون ہوگن 104)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.