ETV Bharat / sukhibhava

National Cancer Awareness Day 2022: کینسر موت کی دوسری بڑی وجہ، ڈبلیو ایچ او

author img

By

Published : Nov 7, 2022, 12:51 PM IST

بھارت میں ہر سال 7 نومبر کو کینسر سے بیداری کا قومی دن منایا جاتا ہے تاکہ لوگوں کو اس مہلک بیماری کے حوالے سے بیدار کیا جاسکے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق کینسر موت کی دوسری بڑی وجہ ہے۔ کینسر میں مبتلا اور اس کی وجہ سے مرنے والے لوگوں کی صورتحال اس قدر ابتر ہے کہ 2018 میں بھارت میں کینسر سے 15 لاکھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ National Cancer Awareness Day 2022

ڈبلیو ایچ او کے مطابق کینسر موت کی دوسری بڑی وجہ ہے

حیدرآباد: بھارت میں ہر سال 7 نومبر کو کینسر سے متعلق آگاہی کا قومی دن منایا جاتا ہے، تاکہ لوگوں میں اس مہلک بیماری کے حوالے سے بیداری پیدا کی جاسکے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق کینسر موت کی دوسری سب سے بڑی وجہ ہے۔ کینسر میں مبتلا اور اس کی وجہ سے مرنے والے لوگوں کی صورتحال اس قدر ابتر ہے کہ 2018 میں بھارت میں کینسر سے 15 لاکھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ Cancer is the second leading cause of death says WHO: National Cancer Awareness Day 2022

بھارت کے صحت اور خاندانی بہبود کے سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے ستمبر 2014 میں کینسر بیداری کا قومی دن منانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کینسر پر قابو پانے کے لیے ریاستی سطح پر تحریک بھی شروع کی اور میونسپل کلینک کو کینسر کی مفت ٹیسٹ کرنے کی بھی ترغیب دی تھی۔ اس دوران کینسر کی ابتدائی علامات اور اس کے علاج کے بارے میں لوگوں کے درمیان کتابیں بھی تقسیم کیے گئے۔ National Cancer Awareness Day 2022

کینسر کے کچھ اقسام کا علاج ممکن ہے اگر علامات کی جانکاری ابتدائی مراحل میں ہوجائے۔ کینسر کے مختلف علامات دیکھی جاتی ہیں۔ جس میں سے کچھ عام علامات ہیں۔ اگر آپ کو درج ذیل علامات میں سے کسی کا بھی سامنا ہو تو آپ کو فوری طور پر ڈاکٹرز سے مشورہ لینا چاہیے۔ Cancer is the second leading cause of death says WHO: National Cancer Awareness Day 2022

  • آپ کے جسم کے کسی بھی حصے میں بغیر کسی وجہ کے مستقل درد کا ہونا۔
  • بغیر کسی وجہ کے اچانک وزن کا کم ہونا
  • ہر وقت تھکاوٹ محسوس کرنا
  • بار بار بخار کا آنا
  • جلد کے رنگ یا ساخت میں تبدیلی
  • جسم کے کسی بھی حصے میں گانٹھ پڑ جانا
  • جسم کے کسی بھی حصے سے غیر معمولی مادہ یا خون کا بہنا

اگر آپ یا آپ کے قریبی فرد کو ان میں سے کسی بھی علامات کا سامنا ہو تو وہ کسی دوسرے مسائل سے بچنے کے لیے وقت ضائع کیے بغیر طبی مشورہ لینا چاہئے۔ ان علامات کا مطلب ہمیشہ کینسر نہیں ہوتا۔ ان میں سے بہت سی علامات دوسری بیماریوں کی بھی وجہ سے ہوسکتی ہیں۔

اگر آپ کے کینسر کی خاندانی تاریخ ہے، یا اگر آپ طویل عرصے سے تمباکو کا (کسی بھی شکل میں) استعمال کر رہے ہیں، تو آپ کو دوسرے لوگوں کے بنسبت کینسر ہونے کا خطرہ زیادہ ہوسکتا ہے۔ تمباکو کو کینسر کی ایک بڑی وجہ مانا جاتا ہے۔ یہ پھیپھڑوں، منہ اور بچہ دانی کے کینسر سمیت کئی مختلف طرح کی کینسر کے خطرہ کو بڑھاتا ہے۔ اگر آپ یا آپ کا کوئی بھی قریبی شخص سگریٹ نوشی کا عادی ہے تو آپ کو ڈاکٹر سے مشورہ لینے کا اختیار ہے جو اس عادات کو چھوڑنے میں آپ کی مدد کرے گا۔ Cancer is the second leading cause of death says WHO: National Cancer Awareness Day 2022

مزید پڑھیں:

وہیں بریسٹ کینسر کے لیے 40 سال سے زیادہ عمر کی خواتین کو ہر سال میموگرافی کرانے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ اسی طرح سے سروائیکل کینسر کے لیے، پیپ سمیر، بیماری کو ایڈوانس سٹیج تک پہنچنے سے روکنے میں مدد کر سکتا ہے۔ کینسر کی تمام اقسام کے اسکریننگ ٹیسٹ نہیں ہوتے ہیں۔ ہر سال اپنی صحت کی جانچ کرانا چاہئے تاکہ کسی بھی بیماری کا جلد پتہ لگایا جاسکے۔ دانتوں کا ڈاکٹر آپ کے منہ اور ہونٹوں کے کینسر کی کسی بھی علامت کا پتہ لگا سکتا ہے۔ National Cancer Awareness Day 2022

بعض کینسروں کو کئی بار ویکسینیشن سے روکا جا سکتا ہے۔ مثال کے طور پر گریوا کے کینسر کو زیادہ تر معاملات میں ویکسینیشن کے ذریعے روکا جاتا ہے۔ جگر کے کینسر کی کوئی خاص ویکسین نہیں ہے لیکن ہیپاٹائٹس وائرس کی ویکسینیشن کے ذریعے جگر کے کینسر کے خطرے کو کم کیا جاسکتا ہے۔

کینسر جیسی خطرناک بیماری سے تحفظ کے لیے اپنے خوراک میں ہری سبزیاں، پھل، چکنائی یا چربی سے پاک گوشت اور گری دار میوے جیسے بادام، اخروٹ کو شامل کریں۔ چونکہ شراب اور سرخ گوشت کا زیادہ استعمال کینسر کے خطرے کو بڑھاتا ہے، اس لیے ضروری ہے کہ انہیں روزمرہ کی خوراک میں شامل نہ کیا جائے۔ گہری تلی ہوئی کھانوں سے پرہیز کرکے آپ کئی مہلک بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔ National Cancer Awareness Day 2022

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.