سفر کی منصوبہ بندی کرنا، بیگ پیک کرنا اور اپنے آپ کو بالکل کسی نئی جگہ میں پانا، اس احساس سے بہتر دنیا میں کوئی چیز نہیں ہوتی۔ دلکش نظاروں سے بھرپور کسی ایسی جگہ کا سفر کرنا ایک ایسا پرسکون لمحہ ہوتا ہے جس کا کوئی متبادل ہو نہیں سکتا اور جب بھی ایسا کوئی موقع ملے تو اسے گنوانا نہیں چاہیے۔ اگرچہ سفر کے جہاں بہت سارے فائدے ہیں وہیں ایک نقصان یہ بھی ہے کہ سفر کی وجہ سے بہت سے لوگوں کی جلد پر برے اثرات مرتب ہوتےہیں۔ اگر آپ ان لوگوں میں سے ہیں جس کی جلد سفر سے واپس لوٹنے کے بعد بالکل خشک ہونے کے ساتھ اس میں الرجی ہوجاتی ہیں۔ اس آرٹیکل کے ذریعہ ہم آپ کو اسکرین کئیر روٹین کے بارے میں بتائیں گے جس پر عمل کرکے آپ سفر کے دوران اپنی جلد کی حفاظت کرسکتے ہیں۔ Skincare Tips for Travelling
کسی مسئلے کو حل کرنے سے پہلے اسے سمجھنا ضروری ہے۔ جب آپ سفر کرتے ہیں تو بہت سے ماحولیاتی عوامل ہوتے ہیں جو جلد کی پریشانیوں کا سبب بن سکتے ہیں۔ نمی کی سطح، ہوا کے معیار، درجہ حرارت، اور یہاں تک کہ سورج میں زیادہ دیر تک رہنا بھی جلد پر منفی اثر مرتب کرسکتے ہیں۔ اس سے آپ کی جلد خشک تو ہوتی ہی ہے، اس کے علاوہ جلد میں الرجی، خارش ہونا، سرخ اور کبھی کبھی دانے بھی نکلنے لگتے ہیں۔مزید برآں، سفری تناؤ اور ہوائی جہاز میں پانی کی کمی جیسے عوامل بھی اس میں بڑا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ہمارے بیرونی ماحول میں ہونے والی تبدیلیاں جلد کو متاثر کرتی ہیں۔ Travel Skin Care Tips
اگر چہ ہر انسان کی جلد مختلف ہوتی ہے، اس لیے ان کے جلد پر مرتب ہونے والے اثرات کی وجوہات اور علاج بھی مختلف ہوتی ہے۔ لیکن جلد کی دیکھ بھال کرنا ایک عام چیز ہے، جن پر ہر انسان عمل کرسکتا ہے اور اپنے جلد کی حفاظت کرسکتا ہے۔
- سب سے پہلے اس بات کو یقینی بنائیں کہ سفر کے دوران اپنے جلد کا خیال رکھنا ضروری ہے، اس کے لیے آپ ایک وقت متعین کرلیں۔ پیکنگ کرتے وقت ایک یا دو اسکرین کئیر پروڈکٹ کو ہی پیک کریں ۔خاص طور پر وہ پروڈکٹ ہی لیں جس کی آپ کی جلد کو عادت ہے اور وہ جلد پر اچھا ردعمل ظاہر کرتی ہو۔ ایسا کرنے کا ایک آسان طریقہ یہ ہے کہ ان پروڈکٹ کے چھوٹے سائز والے بوتل لیں اس سے آپ کے سامان پر زیادہ بوجھ بھی نہیں پڑے گا اور آپ اپنے پروڈکٹس کو باآسانی لے بھی جاسکتے ہیں۔
- ان اسکرین پروڈکٹ کو اپنے بیگ سے باہر نکال لیں جو صرف آپ کے جلد کے چھوٹے سے مقصد کو پورا کرتی ہو۔ یہاں ہمارا مقصد زیادہ سامان لینا نہیں بلکہ صرف ایک پروڈکٹ کا استعمال کرنا ہے جو جلد کے سارے مسائل کا حل ہو۔ اس لیے آپ کو ایک ایسی مصنوعات کو منتخب کرنا چاہیے، جس میں تمام صحیح اجزاء موجود ہوں اور جو آپ کی جلد کے متعدد مسائل سے نمٹنے میں مدد کرے۔
- ایسا پروڈکٹ لینا، جس میں ہائیلورونک ایسڈ ہو اور جو ہمارے جلد کو ملائم اور خوبصورت بناتا ہے۔ وٹامن سی ہمارے چہروں کی لکیروں کو کم کرنے اور چمک بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔ ایکٹیویڈیٹ سی ہمارے جلد کو صاف رکھتا ہے۔ سیلیسیلک ایسڈ ہماری رنگت کو نکھارنے اور جلد کی ساخت کو بہتر کرتا ہے۔
سفر کا مطلب صرف گھومنا نہیں بلکہ دنیا کی نئی چیزوں کو دریافت کرنا بھی ہے۔ لیکن جلد کی صحت کو نظر انداز کرتے ہوئے ہم یہ چیز حاصل نہیں کرسکتے۔ سفر کے دوران کم از کم ایک بار اپنے جلد کا خیال رکھنا چاہیے۔
مزید پڑھیں: Curry Leaves For Weight Loss: کری پتہ خون بڑھانے اور وزن کم کرنے میں فائدہ مند