ETV Bharat / state

Lady at Lover's Doorstep دھوکے باز عاشق سے ملنے کیلئے لڑکی اترپردیش سے مالدہ پہنچ گئی

اترپردیش کے بجنور کے مانڈبر کی رہنے والی ایک لڑکی محبت کے نام پر دھوکہ دینے والے نوجوان کو سبق سکھانے کے لئے مالدہ ضلع کے ہریش چندر پور پہنچ گئی اور نوجوان کے گھر کے سامنے دھرنے پر بیٹھ گئی۔ Lady at Lover's Doorstep

دھوکے باز عاشق سے ملنے کے لئے لڑکی اترپردیش سے مالدہ پہنچ گئی

author img

By

Published : Oct 13, 2022, 12:17 PM IST

مالدہ: مغربی بنگال کے ہریش چندر پور تھانہ کے تحت بلاک ون کے مہندر پور گاؤں پنچایت میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب اتر پردیش کی رہنے والی ایک خاتون جمعرات کی صبح اپنے عاشق کے گھر کے دروازے پر آ پہنچی۔ مقامی باشندے کچھ سمجھ پاتے کہ وہ دھرنے پر بیٹھ گئی۔ Young Lady At Lovers Doostep In Malda Straight From Uttar Pradesh

ذرائع کے مطابق خاتون اتر پردیش کے بجنور ضلع کے مندبر تھانہ علاقے کی رہنے والی ہے۔ ہریش چندر پور کے مہندر پور گاؤں پنچایت علاقہ میں خاتون کے بھائی کا گھر ہے۔ تین سال قبل وہ اپنے بھائی کے گھر آئی تھی۔ گاؤں کے ایک نوجوان ابراہیم علی سے اس کی ملاقات ہوئی۔ کچھ ہی عرصے میں خاتون کے نوجوان کے ساتھ رومانوی تعلقات استوار ہو گئے۔

ابراہیم علی اور لڑکی کے درمیان ملنے کا جو سلسلہ شروع ہوا وہ عرصے تک جاری رہا۔ رشتہ گہرا ہونے کے بعد نوجوان لڑکی سے ملنے کے لئے کئی بار بجنور گیا۔ ابراہیم اسے بجنور سے دہلی کے ایک ہوٹل میں لے آیا وہاں 19 دن رہنے کے بعد دونوں اجمیر شریف چلے گئے۔ کچھ دن وہاں رہنے کے بعد ابراہیم لڑکی کو چھوڑ کر بھاگ گیا۔

بات یہیں ختم نہیں ہوتی، لڑکی کا یہ بھی الزام ہے کہ نوجوان نے اس سے ڈیڑھ لاکھ روپے بھی لیا۔ خاتون نے یہ بھی کہا کہ اس نے ابراہیم کی والدہ سے اس بارے میں بات کی تھی۔ خاتون کے پاس اس فون کال کی ریکارڈنگ بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Residence Certificate To Non-Locals جموں انتظامیہ نے غیر مقامی لوگوں کو رہائشی سرٹیفکیٹ جاری کرنے والا حکم واپس لے لیا

خاتون نے ثبوت کے طور پر اپنے موبائل فون پر تصویر دکھائی۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ اب جب خاتون شادی کی بات کرتی ہے تو ابراہیم اسے ٹال رہا ہے۔ ابراہیم کی بے وفائی سے تنگ آ کر اسے سبق سکھانے کے لئے اترپردیش سے مغربی بنگال پہنچی ہے۔

ابراہیم کی والدہ حنا بی بی نے کہا کہ انہیں اس کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہے۔ ان کا بیٹا گھر پر رہتا تو وہ اس کے بارے میں پوچھ گچھ کرتیں۔ وہ اس معاملے میں کچھ بھی نہیں کہہ سکتی ہیں۔ Young Lady At Lovers Doostep In Malda Straight From Uttar Pradesh

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.