ETV Bharat / state

Woman Throws Her Child خاتون نے اپنے چھ ماہ کے بیٹے کو گنگا میں پھینک دیا

مرشد آباد کے رگھوناتھ گنج میں خاندانی تنازع کے بعد ایک خاتون نے اپنے چھ ماہ کے بیٹے کو پُل سے گنگا ندی میں پھینک دیا۔ ملزمہ کو رگھوناتھ گنج پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ خاتون ڈپریشن کی شکار ہے۔ خاندانی ذرائع نے انکشاف کیا کہ خاتون نے پہلے بھی خودکشی کی کوشش کی تھی۔

خاتون نے اپنے چھ ماہ کے بیٹے کو گنگا میں پھینک دیا

author img

By

Published : May 1, 2023, 5:29 PM IST

مغربی بنگال کے رگھوناتھ گنج میں ایک حیران کر دینے والا واقعہ پیش آیا۔ دراصل پیر کو خاندانی تنازع کے بعد ایک خاتون نے اپنے چھ ماہ کے بیٹے کو پُل سے گنگا ندی میں پھینک دیا۔ عینی شاہدین کی کوششوں کی بدولت بچے کو کسی طرح بچا لیا گیا۔ شیر خوار کو فی الحال ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ تاہم ڈاکٹروں نے اس کی حالت تشویشناک بتائی ہے۔

یہ سنسنی خیز واقعہ پیر کی صبح مرشد آباد کے رگھوناتھ گنج تھانے کے جنگی پور بھاگیرتھی پل پر پیش آیا۔ ملزمہ کو رگھوناتھ گنج پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق خاتون ذہنی دباؤ کی شکار ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ خاتون پیر کی صبح بچے کو گود میں لے کر پل پر چڑھی۔ اسے پل پر گھومتے دیکھ کر کچھ لوگوں کو شک ہوا۔ اس سے پہلے کہ وہ خاتون کو پکڑ پاتے، اس نے پلک جھپکتے ہی بچے کو پھینک دیا۔

اسی دوران دو نوجوانوں نے فوری طور پر گنگا میں چھلانگ لگائی اور فیری مین کی مدد سے بچے کو بچایا۔ کسی طرح بچہ بچ گیا۔ وہ فی الحال جنگی پور ڈویژنل اسپتال میں زیر علاج ہے۔ اطلاع ملتے ہی رگھوناتھ گنج تھانے کی پولیس موقعے پر پہنچ گئی۔ بچے کی والدہ کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے۔ وہ رگھوناتھ گنج تھانے کے محلدارپارہ میں رہتی ہے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ خاتون کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے۔

رگھوناتھ گنج تھانے کی پولیس پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ بچہ کو بچانے والے راج کمار مہات نے بتایا کہ ہم چار یا پانچ دوست گنگا کے کنارے مندر میں باتیں کر رہے تھے، اچانک میں نے پانی میں کچھ گرنے کی آواز سنی، پہلے تو میں نے سوچا کہ یہ کوئی بوری ہے۔ لیکن بھیڑ دیکھ کر سمجھ معاملہ سمجھ آیا۔ میں نے بچے کو تیرتا ہوا دیکھا۔ میں نے فوراً پانی میں چھلانگ لگا دی۔ اپنے بیٹے کو پھینکنے کے بعد خاتون نے بھی گنگا میں چھلانگ لگانے کی کوشش کی۔ لیکن پل پر بہت سے لوگ جمع ہو گئے اور اسے پکڑ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: Mother Throws Her Daughter: ماں نے چھوٹی بچی کو چوتھی منزل سے نیچے پھینکا، واقعہ سی سی ٹی وی کیمرہ میں قید

خاندانی ذرائع کے مطابق خاندان میں کافی عرصے سے تنازع چل رہا تھا۔ شوہر کے ساتھ صحیح تعلقات نہ ہونے کی وجہ سے خاتون ڈپریشن کا شکار تھی۔ خاندانی ذرائع نے انکشاف کیا کہ خاتون نے پہلے بھی خودکشی کی کوشش کی تھی۔ گرفتار خاتون کو جنگی پور سب ڈویژنل کورٹ لے جایا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.