ETV Bharat / state

چینی خاتون نے بھارتی شہری سے شادی کی

author img

By

Published : Feb 6, 2020, 8:45 AM IST

Updated : Feb 29, 2020, 9:08 AM IST

چینی خاتون جیاقی نے بدھ کے روز مشرقی میدنا پور سے تعلق رکھنے والے ایک بھارتی شخص پنٹو سے شادی کرلی۔

چینی خاتون نے کورونا وائرس کے سبب بھارت میں شادی کر لیں

دو ممالک کے درمیان فلائٹ خدمات معطل ہونے کی وجہ سے شادی کی تقریب میں دلہن کے اہل خانہ شریک نہیں ہو پائے۔
بتایا جا رہا ہے کہ ان کی ملاقات سات برس قبل چین میں کاروباری سلسلے کے دوران ہوئی تھی۔

چینی دلہن کا کہنا ہے کہ 'وہ خیر و عافیت کے ساتھ ہیں اور خوش ہیں۔ چین میں وائرس پھیلنے اور فضائی خدمات معطل ہونے کے سبب وہ چین نہیں جا سکے۔'

چین واپس جانے کے سوال پر جیاقی نے کہا کہ 'ہم واپس چین جائیں گے۔ تاہم جب تک یہ وائرس ختم نہیں ہوگا تب تک یہیں رہیں گے، اس کے بعد چین جا کر رجسٹری کر کے تمام چیزیں مکمل کرلیں گے'۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'ہم بھارت میں ہی شادی کرنا چاہتے تھے۔ تاہم ان کے اہل خانہ، کورونا وائرس کی وجہ سے شادی میں شریک نہیں ہو پائے'۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 29, 2020, 9:08 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.