ETV Bharat / state

Winter Session مغربی بنگال اسمبلی میں سرمائی اجلاس کا آغاز پیر سے

author img

By

Published : Nov 19, 2022, 7:42 PM IST

اگلے پیر 21 نومبر سے شروع ہونے بنگال اسمبلی اجلاس میں بی جے پی نے اشارہ دیا ہے کہ ڈینگی، ریاست میں امن و امان، اکھل گیری کے صدر جمہوریہ کے خلاف تبصرے جیسے ایشوز پر حکمراں جماعت کو گھیرنے کی بھر پور کوشش کرے گی۔ بی جے پی نے کہا کہ اسمبلی کے اندر اور باہر دونوں جگہ حکومت کو گھیرنے کی کوشش کی جائے گی۔ Winter Session

مغربی بنگال اسمبلی میں سرمائی اجلاس کا آغاز پیر سے

کولکاتا: مغربی بنگال اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما شوبھندو ادھیکاری پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ اسمبلی میں اپوزیشن بھی ہے۔ حکمراں پارٹی کو اس حقیقت کو ذہن میں رکھتے ہوئے اسمبلی چلانا ہوگا۔ ہم ریاست کے سلگتے ہوئے مسائل پر بحث کا مطالبہ کریں گے۔ اگر اپوزیشن کو اپنی بات رکھنے کا موقع نہیں دیا جائے گا تو ہمیں متبادل راستہ اختیار کرنا ہوگا۔ Winter Session In West Bengal Assembly Start On 21ist November

قائد حزب اختلاف کے تبصروں کا جواب دیتے ہوئے، اسمبلی اسپیکر بمان بنرجی نے کہاکہ ہم ہمیشہ اپوزیشن کو بولنے کا موقع دینے کے لیے تیار ہیں، لیکن کیا اپوزیشن اسمبلی کے اصو ل و ضوابط بحث کریں گے۔اگر اپوزیشن کی جانب سے کسی مسئلے پر بحث کی تجویز آتی ہے تو اسمبلی کے قانون کے مطابق فیصلہ کروں گا، اگر وہ اس سے ناراض ہوتے ہیں تو میں کچھ نہیں کرسکتا ہوں۔

اس سے قبل بمان بنرجی نے اسمبلی میں بی جے پی اور اپوزیشن لیڈروں کے رول پر تنقید کی تھی۔ اسپیکرنے کہا کہ اسمبلی ہال سیاست کی جگہ نہیں ہے۔ اپوزیشن اسمبلی کے کسی اصول کو نظر انداز نہیں کرسکتی ہے۔ اسمبلی کو بائی پاس کرکے اسمبلی کے مسائل حل کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔ اگرچہ بائیں بازو کے کانگریس کے ساتھ سیاسی اختلافات تھے لیکن یہ صورت حال کبھی نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:Resolution on CAA in WB Assembly مغربی بنگال اسمبلی میں سی اے اے کے خلاف قرارداد لانے کی تیاری

بی جے پی نے 21 نومبر کو کلکتہ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر سے دھرمتلا تک ایک جلوس نکالنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کو بی جے پی خاتون مورچہ کی طرف سے نکالا جارہا ہے۔بی جے پی نے پیر کو اسمبلی اجلاس شروع ہونے سے پہلے پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ بلائی ہے تاکہ اسمبلی میں پارٹی کی حکمت عملی طے کی جا سکے۔ شوبھندو ادھیکاری بی جے پی ممبران اسمبلی کے رول کو طے کرے گیWinter Session In West Bengal Assembly Start On 21ist November

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.