ETV Bharat / state

Death By Electrocution بجلی کی زد میں آکر ماں اور بیٹی کی موت - مغربی بنگال کے کولکاتا کے اقبال پور

کولکاتا کے مسلم اکثریتی علاقہ اقبال پور میں شوہر کو بچانے کی کوشش میں اس کی بیوی اور ساس کی بجلی کی زد میں آ کر موت ہو گئی۔ اس واقعے کے بعد پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔

بجلی کی زد میں آکر ماں اور بیٹی کی مور
بجلی کی زد میں آکر ماں اور بیٹی کی مور
author img

By

Published : May 15, 2023, 2:39 PM IST

کولکاتا: اقبال پور تھانہ علاقے میں شوہر کو بچانے کی کوشش میں بیوی اور ساس کی بجلی کا کرنٹ لگنے سے موت ہو گئی۔ یہ المناک حادثہ مغربی بنگال کے کولکاتا کے اقبال پور میں پیش آیا۔ ماں بیٹی کی موت سے علاقے میں ماتم کا ماحول ہے۔ اقبال پور تھانہ کی پولیس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق اظہار اقبال پور میں واقع مکان میں ساس اور بیوی کے ساتھ رہتا تھا۔ صبح 7 بجے کے قریب اظہار اختر گھر کے قریب لٹکتی لوہے کی تار پر گیلے کپڑے سکھانے گیا۔ اچانک وہ اس کی زد میں آگیا۔

اس واقعے کو دیکھ کر ساس اور اس کی بیوی اسے بچانے کے لیے دوڑیں ہے لیکن بجلی کے جھٹکے سے ماں اور بیٹی دونوں بیہوش ہوگئیں۔ دونوں کو تشویشناک حالت میں ایس ایس کے ایم اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔ اس کے علاوہ اظہار کو زخمی حالت میں مومن پور ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Cyclone Mokha In West Bengal مغربی بنگال میں طوفان موچا سے نمٹنے کی تیاریاں زور و شور سے جاری

عینی شاہدین کے مطابق میں باہر سے آ رہا تھا، تبھی دیکھا کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے تین افراد گلی میں پڑے تھے، اظہار وہیں پڑا تھا۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ ماں بیٹی کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ اظہار کو تشویشناک زخموں کی حالت میں مومن پور اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ مقامی تھانے کی پولیس اور سی ای ایس سی کی ٹیم جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔ یہ پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ تار میں بجلی کیسے آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.