ETV Bharat / state

یوتھ کانگریس نے راج بھون کاگھیراوکیا

یوتھ کانگریس کے حامیوں نے راج بھون کاگھیراو کرتے ہوئے کانگریس ہیڈ کو ارٹر پر حملہ کرنے والے بھارتیہ جنتاپارٹی کے حامیوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

یوتھ کانگریس نے راج بھون کاگھیراوکیا
author img

By

Published : Nov 18, 2019, 5:35 PM IST

مغربی بنگال پر دیش کانگریس کی یوتھ ونگ نے آج کولکاتا میں واقع راج بھون کے گھیراومہم کے دوران کانگریس ہیڈ کو ارٹر پر حملہ کرنے والے بھارتیہ جنتاپارٹی کے حامیوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

یوتھ کانگریس نے راج بھون کاگھیراوکیا

راج بھون کے گھیراو کے دوران یوتھ کانگریس اور پولیس کے درمیان ہاتھاپائی ہوئی۔ اس دوران متعدد یوتھ کانگریس کے حامیوں کو گرفتارکرکے لال بازار پولیس ہیڈ کوارٹر کے سنٹرل لاک اپ لے جایاگیاہے۔

پولیس کاکہنا ہے کہ ران بھوان گھیراو کے دوران یوتھ کانگریس کے حامی زبردستی راج بھون کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔ پولیس نے جب امہیں روکنے کی کوشش کی تووہ مشتعل ہوگیے۔

پولیس نے حالات کو قابو میں کرنے کے لیے یوتھ کانگریس کے 37 حامیوں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار افراد کولال بازار پولیس ہیڈ کوارٹر کے سنٹرل لاک اپ لے جایاگیاہے۔

پولیس نے مزیدکہاکہ ہنگامے کے سبب گاڑیوں کی آمد ورفت ٹھپ پڑ گئی۔ حالات کو قابو میں کرکے ٹریفک نظام کو دوبارہ بحال کیا گیا۔

پولیس نے مزیدکہاکہ راج بھون کے اردگرد دفعہ 144 نافذ رہتا ہے۔ یوتھ کانگریس کے حامیوں نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے راج بھون میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

مغربی بنگال پردیش کانگریس کے یوتھ رہنمااسوتوش چٹرجی نے کہاکہ ہم پرُامن طریقے سے احتجاج کررہے تھے ۔ ہمارامقصد راج بھوان گھیراوکرنے کا تھالیکن پولیس کی وجہ سے ہم کامیاب نہیں ہو سکے۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز بھارتیہ جنتاپارٹی کے حامیوں نے بدھیان بھون کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کانگریس کے دفتر میں توڑ پھوڑ کرنے کی کوشش کی۔

یوتھ کانگریس کے رہنما کاکہنا ہے کہ اس واقعہ کے چند دنوں گزرجانے کے باوجود اب تک توڑپھوڑ کرنے والے بھارتیہ جنتاپارٹی کے حامیوں کی گرفتاری عمل میں نہیں آ ئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ جب تک بی جے پی کے حامیوں کی گرفتاری عمل میں نہیں آتی ہے اس وقت یوتھ کانگریس کی جانب سے احتجاج اور مظاہروں کا سلسلی جاری رہے گا۔

Intro:Body:

Bengal

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.