ETV Bharat / state

بنگال کے مزدوروں میں خوف و ہراس کا ماحول - مغربی بنگال

مہاراشٹر نونرمان سینا کے ذریعہ غیر قانونی بنگلہ دیشی اور پاکستانی شہریوں کی شناخت کے لیے مہم چلائی جارہی جس کی وجہ سے پونے اور مہاراشٹر کے دیگر شہروں میں رہنے والے مغربی بنگال کے ہزاروں ملازمین میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔

بنگال کے مزدور وں میں خوف و ہراس کاماحول

author img

By

Published : Feb 24, 2020, 10:53 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 11:22 AM IST

پونے اور دیگر شہروں سے شکایات موصول ہو رہی ہے کہ کئی بنگالی شہریوں کو بنگلہ دیشی ہونے کے شبہ میں پولیس اسٹیشن لے جا کر کاغذات دکھانے کو کہا جا رہا ہے اور کئی مغربی بنگال کے بنگالی شہریوں نے دعویٰ کیا ہے کہ مہاراشٹر نونرمان سینا کے لوگ خود ہی کاغذات دکھانے کو بول رہے ہیں۔

خیال رہے کہ مہاراشٹر میں تعمیری، زری اور زیوارت کے پالش کرنے والوں میں بڑی تعداد مغربی بنگال کے شہریوں کی ہے۔

دودن قبل پونے میں بنگال کے ہگلی اور دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے تین افراد کو پہلے مہاراشٹر نونرمان سینا کے لوگوں نے کاغذات دکھانے کے نام پر پریشان کیا اس کے بعد پولس اسٹیشن لے جاکر انہیں کاغذات دکھانے کے نام پر پریشان کیا گیا۔

انہیں کہا گیا کہ وہ بنگال کے پولس کے ذریعہ تصدیق کرائیں کہ و ہ بھارتی ہیں اور یہیں پیدا ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطاابق راج ٹھاکرے کی مہاراشٹر نونرمان سینا نے پونے میں بنگلہ دیشیوں کے خلاف مہم شروع کررکھی ہے۔دو دن قبل پونے میں مہاراشٹر نونرمان سینا کی شکایت پر تین بنگالیوں سے پوچھ تاچھ کی گئی تھی کہ ان کا تعلق کہاں سے ہے؟۔

نونرمان سینا کے ورکروں کی شکایت پرتین افراد کو پولس اسٹیشن لے جاکر پوچھ تاچھ اور کاغذات بھی جانچ کی کہ کہیں یہ لوگ بنگلہ دیشی تو نہیں ہیں ں اور یہاں غیر قانونی طریقے سے آباد تو نہیں ہیں۔ان تینوں میں سے ا یک نے پولس میں شکایت بھی درج کرائی ہے کہ مہاراشٹر نومان سینا کے ورکروں نے ان کے گھر میں توڑپھوڑ کرنے کے ساتھ ہراساں کیا۔

دوسری جانب مہاراشٹر نونرمان سینا نے کہا ہے کہ ہم نے صرف پولس سے شکایت کی تھی یہاں کچھ لوگ بنگلہ دیشی ہوسکتے ہیں اس لئے ان سے پوچھ تاچھ کی جائے۔ان تینوں سے پوچھ تاچھ کئے جانے کے بعد چھوڑ دیا گیا ہے۔

پولس آفیسر نے کہا کہ جب ایم این ایس ورکر اس علاقے میں مہم چارہے تھے تو اس وقت پولس موجود تھی۔

ایم این ایس کی شکایت پر کچھ لوگوں کو پولس اسٹیشن لایا گیا تھا اور ان کے کاغذات کی جانچ کی گئی تھی مگر ان میں سے کوئی بھی غیر قانونی شہری نہیں تھا۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 11:22 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.