ETV Bharat / state

دوروزہ بنگال بزنس سمٹ کا اختتام - وزیراعلیٰ ممتابنرجی

دیگھا میں منعقد دو روزہ بنگال بزنس کنکلیو کے اختتامی تقریب میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال نے گزشتہ 8 برسوں میں چھوٹی صنعتوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا گیا ہے۔

دوروزہ بنگال بزنس سمٹ کا اختتام
دوروزہ بنگال بزنس سمٹ کا اختتام
author img

By

Published : Dec 12, 2019, 10:55 PM IST

اس موقع پرمغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہا کہ ان کی حکومت بنگال میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دیگھا میں ساحل سمندر پر سنیچر اور اتوار کو ثقافتی پروگرام منعقد کیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دیگھا کو مختلف انداز میں پیش کیا جائے گا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ چھوٹی صنعتوں کو فروغ دینے کیلئے ہم اقدامات کیے جارہے ہیں ا ور گزشتہ 8سالوں میں چھوٹی صنعتوں میں بنگال نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔اس سیکٹر میں 4بلین روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دیہی علاقوں میں صنعت کو فروغ دینے کیلئے ہم کوشش کررہے ہیں۔

دوروزہ بنگال بزنس سمٹ کا اختتام

انہوں نے کہا کہ دیگھا میں ایک نیا ساحل بنایا جائے گا اور اس کا نام دیگھا ساگر رکھا جائے گا۔

ممتا نے کہا دوروزہ اس سمٹ میں 25ممالک کے تجارتی وفود نے شرکت کی ہے۔

ان کاکہنا کہ گزشتہ 3-5سالوں سے بنگال نے ایم ایس ایم ای سیکٹر میں بہتر ین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔6سے 8ملین روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں اور دیہی صنعت کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کیے گئے ہیں۔گزشتہ تین سالوں میں ورکروں کے ریلیف فنڈ بنایا گیا ہے۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ تیج پور پورٹ کو بڑے پیمانے پر بنایا جائے گا وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس پروجیکٹ کے تحت کئی اہم علاقے آجائیں گے اور یہاں اگلے 20مہینوں میں بجلی کا مسئلہ حل کرلیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کچھ صنعت کاروں نے کچھ پریشانیوں کا ذکر کیا ہے مگر بنگال میں سرمایہ کاری کی راہ میں کوئی بڑی پریشانی نہیں ہے۔مہمان نوازی اور انسانیت بنگال کی سرشت میں ہے یہاں مذہب کی بنیاد پر کوئی تفریق نہیں ہے۔کچھ لوگ ہندوہیں، کچھ مسلمان اور کچھ عیسائی مگر اخیر میں سب انسان ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ چیف سیکریٹری سمندری علاقے کا دورہ کیا۔ہمیں وزارت کول سے اجازت مل گئی ہے۔کام کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.