ETV Bharat / state

مغربی بنگال: پارٹی تبدیلی کا کھیل جاری

author img

By

Published : Dec 28, 2020, 8:32 PM IST

مغربی بنگال کے ریاستی وزیر مولایی گھٹک کی موجودگی میں آدیواسی رہنما راجیش لکڑا ترنمول کانگریس میں شامل ہوگئے۔

tribal leader join tmc
tribal leader join tmc

مغربی بنگال میں آئندہ اسمبلی انتخابات سے قبل پارٹی تبدیل کرنے کا کھیل جاری ہے اور اس کھیل میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کو کبھی جیت تو کبھی ہار کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

آج ترنمول کانگریس بھون میں بردوان ضلع کے سرکردہ رہنما اور وزیر مولایی گھٹک کی موجودگی میں آل انڈیا آدیواسی پریشد کے ریاستی صدر راجیش لکڑا ترنمول کانگریس میں شامل ہو گئے۔

اس موقع پر وزیر مولایی گھٹک نے کہا کہ آدیواسی پریشد کے ریاستی صدر راجیش لکڑا کی ترنمول کانگریس میں شمولیت سے پارٹی کو فائدہ ہوگا۔ ترنمول کانگریس کو ڈوارس خطہ کے تمام آدیواسیوں کی حمایت حاصل ہو جائے گی۔ اس سے انہیں اپنی اپنی پریشانیوں کو دور کرنے میں کافی مدد ملے گی

انہوں نے کہا کہ لیفٹ فرنٹ کے دور حکومت میں چائے باغان میں کام کرنے والے ملازمین کو محض57 روپے روزانہ اجرت ملتی تھی لیکن ممتا بنرجی کی حکومت آنے کے بعد ملازمین کو یومیہ 175 ملنے لگی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.