کلکتہ: ممتا بنرجی نے پارتھو چٹرجی کا نام لیے بغیر کابینہ کے ساتھیوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ کوئی ایسا کام نہ کریں جس سے حکومت اور پارٹی دونوں کی بے عزتی ہو۔ اسکول سروس کمیشن کے تحت اساتذہ کی بھرتی میں گھوٹالہ اور پھر پارتھو چٹرجی کی گرفتاری کے بعد ممتا بنرجی نے انہیں کابینہ سے برخواست کردیا ہے۔ اس کے بعد سے ہی ممتا بنرجی دباؤ میں ہیں۔ Seven New Districts Announced in West Bengal
حکومت کی شبیہ کو بہتر کرنے کیلئے ممتا حکومت پر دباؤ ہے۔ ایسے میں امکان ہے کہ جلد ہی کابینہ میں رد و بدل ہوسکتا ہے۔ آج کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیراعلیٰ نے کہا کہ کابینہ میں اگلے بدھ کو ردو بدل کیا جائے گا۔ کابینہ کے چار پانچ ارکان کے علاوہ پانچ سے چھ نئے چہرے شامل کیے جائیں گے۔
کابینہ کی میٹنگ میں ریاست میں سات نئے اضلاع کی تشکیل کے فیصلے کو کابینہ کی میٹنگ میں منظوری دی گئی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہاکہ ریاست میں مزید سات اضلاع بنائے جا رہے ہیں۔''
ممتا بنرجی نے کہا کہ شمالی 24 پرگنہ میں تین اضلاع ہوں گے۔ان کے نام بعد میں طے کئے جائیں گے۔ نیا ضلع سندربن ضلع ہے۔ مرشد آباد کے تین اضلاع کنڈی، بہرام پور اور مرشد آباد ہیں۔ بانکوڑہ کو نیا ضلع بشنوپور مل رہا ہے، ندیا کو راناگھاٹ ضلع مل رہا ہے۔ Seven New Districts Announced in West Bengal
مزید پڑھیں:
ممتا بنرجی نے کہا، مرشد آباد ضلع، بہرام پور۔ جنگی پور، کنڈی کو توڑ کر دو اور نئے اضلاع بنائے جا رہے ہیں۔ ندیا ضلع سے نکل کر راناگھاٹ ضلع بنایا جائے گا۔ شمالی 24 پرگنہ ضلع کو تقسیم کیا جا رہا ہے اور دو اور نئے اضلاع بنائے جا رہے ہیں۔ ان میں بنگاؤں ہے اور بشیرہاٹ سب ڈویژن کے ساتھ ایک نیا ضلع بھی بنایا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ، بشنو پور اور سندربن کے نام سے دو نئے اضلاع ہوں گے۔
ریاست کے نئے اضلاع یہ ہوں گے
(1) سندربن ضلع (جنوبی 24 پرگنہ) (2) بنگاؤں سب ڈویژن (شمالی 24 پرگنہ) 3) بشیرہاٹ (حتمی نام بعد میں کیا جائے گا) 4) راناگھاٹ (ندیا) 5) بشنو پور (بانکورہ) 6) بہرام پور 7) کنڈی (مرشد آباد))
یواین آئی۔