مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات 2021 سے قبل سیاسی سرگرمیوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ اسمبلی انتخابات سے قبل ریاست میں جوڑ توڑ اور دل بدل کا کھیل بھی بڑے پیمانے پر جاری ہے۔
اس کھیل میں ترنمول کانگریس کو اب تک نو ارکان اسمبلی اور ایک رکن پارلیمان کو کھونا پڑا ہے۔ وزیر داخلہ امت شاہ 31 جنوری کو مغربی بنگال کے دورے پر آئیں گے۔
سیاسی حلقوں میں افواہ ہے کہ اسی دن چند ارکان اسمبلی اور رکن پارلیمان ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوں گے۔
ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے 29 جنوری کو اسی کے مدنظر اپنی رہائش گاہ پر ہنگامی میٹنگ طلب کر لی ہے۔ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے تمام ارکان اسمبلی اور ارکان پارلیمان کو کالی گھاٹ میں ہونے والی میٹنگ میں شرکت کی ہدایت دی ہے۔
ذرائع کے مطابق اس میٹنگ میں فرہاد حکیم، پارتھو چٹرجی، سوگتا رائے سمیت تمام اعلیٰ رہنماوں کی شرکت متوقع ہے۔
مزید پڑھیں:
ٹی ایم سی یوتھ رہنما کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری
ترنمول کانگریس کے رہنماؤں سے اس میٹنگ میں اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کو لے تبادلہ خیال کیا جائے گا اور مستقبل کی حکمت عملی پر بات چیت کی جائے گی۔