ملاپورم: کیرالہ کے ملاپورم میں آری کوڈ کے قریب فٹ بال کے میدان میں پٹاخے پھٹنے سے 30 سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد لوگ صدمے میں ہیں۔ زخمیوں کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس واقعے کی جانچ میں مصروف ہے۔
Kerala | More than 30 people were injured due to firecrackers near Areekode in Malappuram district of Kerala. The incident took place in a football ground where firecrackers were used before the start of a football match. The firecrackers burst and spread into the ground, where…
— ANI (@ANI) February 18, 2025
اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق فٹبال میدان میں میچ سے قبل افتتاحی تقریب کے دوران پٹاخوں کا ڈھیر پھٹ گیا جس سے میدان میں افراتفری مچ گئی۔ اس دوران بھگدڑ میں کئی لوگ زخمی ہو گئے۔ میچ کی افتتاحی تقریب کے دوران آتش بازی کی جا رہی تھی۔ اسی بیچ ایک چنگاری پٹاخوں کے ڈھیر تک پہنچ گئی جس کی وجہ سے یہ حادثہ رونما ہوا۔ پٹاخوں کے ڈھیر میں زور دار دھماکہ ہوا۔ تماشائی جان بچانے کے لیے ادھر ادھر بھاگنے لگے۔ زخمیوں کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
ذرائع کے مطابق اس حادثے میں کوئی بھی شدید زخمی نہیں ہوا۔ یہ واقعہ فائنل میچ شروع ہونے سے قبل پیش آیا۔ اسی کے پیش نظر آتش بازی کے انتظامات کیے گئے تھے۔ میچ افتتاحی تقریب میں کچھ پٹاخے جلائے جا رہے تھے جس دوران یہ حادثہ پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیں: کیرالہ: مندر میں آتش بازی کے دوران بڑا حادثہ، 150 سے زیادہ لوگ زخمی، آٹھ افراد کی حالت نازک
آپ کو بتاتے چلیں کہ گذشتہ سال اکتوبر میں کیرالہ کے کاسرگوڈ ضلع میں نیلیشورم کے قریب ایک مندر میں آتش بازی کے حادثے میں 150 سے زیادہ لوگ زخمی ہو گئے تھے۔ اس واقعہ میں بھی پٹاخوں سے نکلنے والی چنگاری پٹاخوں کے ڈھیر تک پہنچ گئی جس کی وجہ سے زبردست دھماکہ ہوا جس کی وجہ سے خواتین اور بچوں سمیت 150 افراد زخمی ہو گئے۔