ETV Bharat / state

'ممتا کو نہیں پہلے چینی افواج کو بھارت سے بے دخل کریں امت شاہ' - مغربی بنگال

ترنمول کانگریس کے یوتھ صدر ابھیشک بنرجی نے کہاکہ امت شاہ ممتا بنرکی قیادت والی ترنمول کانگریس کو اقتدار سے بے دخل کرنے سے قبل بھارتی سرحدوں سے چینی افواج کو نکالیں۔

'ممتا کو نہیں پہلے چینی افواج کو بھارت سے بے دخل کریں امت شاہ'

author img

By

Published : Jun 9, 2020, 8:19 PM IST

مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کو اقتدار سے بے دخل کرنے اور بی جے پی کو اقتدار میں لانے کے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے عزم پرسخت تنقید کرتے ہوئے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان ابھیشیک بنرجی نے کہا کہ امت شاہ ترنمول کانگریس کو اقتدار سے بے دخل کرنے سے قبل ملک کی سرحدوں میں داخل ہوچکے چینی افواج کو باہر نکالنے کی فکر کریں۔

'ممتا کو نہیں پہلے چینی افواج کو بھارت سے بے دخل کریں امت شاہ'
'ممتا کو نہیں پہلے چینی افواج کو بھارت سے بے دخل کریں امت شاہ'

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے بھتیجے اور یوتھ ونگ کے سربراہ بنرجی نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح امت شاہ کی تقریر میں کوئی دم نہیں تھا وہ ترنمول کانگریس کو اقتدار سے بے دخل کرنے کی بات کررہے تھے لیکن پورا ملک یہ جاننا چاہتا ہے کہ چینی افواج ہماری سرحدوں سے کب نکلے گی۔

اس سے قبل ابھیشیک بنرجی نے امیت شاہ کی تنقید کرتے ہوئے کاکہا تھا کہ کورونا بحران اور امفان طوفان کی تباہی کے دور میں ریاست کے عوام امیت شاہ کی تقریر کو سننا پسند نہیں کرتے ہیں مگر امید کرتے ہیں کہ آج امیت شاہ ہمارے اس سوال کا جواب دیں گے کہ ”کیا چینی افواج نے ہماری زمین پر قبضہ کررکھا ہے یا نہیں“۔

ابھیشیک نے اس بات پر زور دیا کہ مرکزی حکومت سرحدوں کی حفاظت کرنے کے بجائے بحرانی دور میں سیاست کررہی ہے۔

خیال رہے کہ امت شاہ نے آج ممتا بنرجی کی قیادت والی حکومت پر بدعنوانی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ممتا بنرجی کی تنگ نظری کی وجہ سے ریاست کے عوام مرکزی اسکیموں سے مستفید نہیں ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2021 میں بی جے پی اقتدار میں آئے گی اور بنگال کو سونار بنگلہ بنایا جائے گا۔

ترنمول کانگریس نے بھی امت شاہ کی ریلی کے جواب میں ریاست بھر میں ورچوئل ریلیوں کے انعقاد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.