ETV Bharat / state

وزیر فرہاد حکیم کا غیرقانونی تعمیرات کے خلاف سخت فیصلہ

وزیر فرہاد حکیم نے شہر اور اس کے اطراف میں غیر قانونی تعمیراتی کاموں میں ملوث پائے جانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا ہے۔

وزیر فرہاد حکیم کا غیرقانونی تعمیرات کے خلاف سخت فیصلہ
وزیر فرہاد حکیم کا غیرقانونی تعمیرات کے خلاف سخت فیصلہ
author img

By

Published : Dec 15, 2020, 12:27 PM IST

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا اور اس کے اطراف میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کولکاتا میونسپل کارپوریشن نے سخت مؤقف اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹو بورڈ کے سربراہ فرہاد حکیم نے شہر اور اس کے اطراف میں غیر قانونی تعمیراتی کاموں
میں ملوث پائے جانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا ہے۔

کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے کسی بھی وارڈ میں تعمیراتی کام ہوتا ہے تو کے ایم سی کو اس کی اطلاع دینی پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی اطلاع دیے بغیر تعمیراتی کام جاری رکھتا ہے تو اسے غیر قانونی سمجھا جائے گا۔ اس کے خلاف سخت کارروائی کی جا سکتی ہے۔

کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے اسسٹنٹ انجینیئر اور سب اسسٹنٹ انجینیئر تعمیراتی سائٹ پر جائیں گے۔ وہاں جاری کام کاج دیکھ کر رپورٹ دیں گے۔

رپورٹ میں سب کچھ ٹھیک رہا تو تعمیراتی کاموں میں کوئی رکاوٹ نہیں آئے گی، کچھ گڑبڑ پائے جانے پر اسے درست کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

کولکاتا میونسپل کارپوریشن کی جانب سے صرف قانونی تعمیراتی کاموں کی حمایت کی جائے گی۔ اس کے لیے مدد بھی کی جائے گی۔

غیر قانونی پائے جانے پر تعمیراتی کام بند کروانے کے ساتھ ساتھ اسسٹنٹ انجینیئرز اور سب اسسٹنٹ انجینیئرز کے خلاف وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہیریٹیج بلڈنگ کے میوٹیشن کے لیے ہیریٹیج کمیشن سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے اس قدم سے کے ایم سی کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کو بھی فائدہ ہونے کا امکان ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.