ETV Bharat / state

دوسروں کے کندھوں کے سہارے کامیابی نہیں ملتی:فرہاد حکیم - فرہاد حکیم نے بی جے پی کے ریاستی صدر

مغربی بنگال کے وزیر فرہاد حکیم نے بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش اور دوسرے رہنماوں پر جم کر تنقید کی۔

مغربی بنگال کے وزیر فرہاد حکیم
مغربی بنگال کے وزیر فرہاد حکیم
author img

By

Published : Dec 5, 2020, 6:45 PM IST

مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے رہنماوں کے درمیان لفظی جنگ تمام حدود عبور کر چکی ہے

ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما اور وزیر فرہاد حکیم نے بیرونی رہنماوں کی مدد لینے کے سوال پر بی جے پی کے ریاستی صدر کو آڑے ہاتھوں لیا .

وزیر فریاد حکیم نے کہا کہ چند لوگ ریاست میں انتشار کو ہوا دینے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن عوام کی مضبوط قومی یکجہتی کے سبب ان کے ناپاک ارادوں پر پانی پھر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں حکومت کی تعریف نہیں ہے بلکہ عام لوگوں کی عقل سلیم کی داد دینے کی ضرورت ہے۔

چیتلا میں گھر گھر سرکار مہم کی تقریب میں شرکت کرنے پہنچے وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ مغربی بنگال کے عوام کے دلوں سے ممتا بنرجی کے نام مٹانے والا کوئی پیدا نہیں ہوا. نندی گرام اور سینگورکے کسانوں کو انصاف دلانے کے لئے مسلسل 26 دنوں تک بھوک ہڑتال پربیٹھنے والی ممتابنرجی کو ریاست کے عوام کسی بھی قیمت پر بھول نہیں سکتے ہیں۔

ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما فرہاد حکیم نے بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش پر اسمبلی انتخابات میں بیرونی ریاستوں کے رہنماوں کی مدد لینے پر جم کر تنقید کی۔انہوں نے کہا کہ دوسروں کی بیوی کو گھر میں رکھنے سے کبھی بھی امن و امان قائم نہیں کیا جا سکتا ہے۔باہر والی باہر والی ہی ہوتی ہے اور گھر والی گھر والی ہوتی ہے. دونوں میں زمین آسمان کا فرق ہے۔لاکھ کوشش کر لے دونوں کبھی ایک نہیں ہو سکتی ہے.

مغربی بنگال میں تبدیلی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ دلیپ گھوش جیسے رہنماوں کے بیان پر ردعمل نہیں کیا جا سکتا ہے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.