ETV Bharat / state

'مغربی بنگال میں گورنر ہاؤس، بی جے پی ہیڈکوارٹر میں تبدیل'

وزیر چندریما بھٹا چاریہ نے گورنر پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ مغربی بنگال کا گورنر ہاؤس بی جے پی کا ہیڈ کوارٹر بن گیا ہے۔

West Bengal state minister criticizes governor
'گورنر ہاؤس بی جے پی کا ہیڈ کوارٹر بن گیا ہے'
author img

By

Published : Oct 19, 2020, 12:19 AM IST

مغربی بنگال میں گورنر جگدیپ دھنکر اور حکمراں جماعت کے رہنماوں کے درمیان لفظی جنگ جاری ہے۔ گورنر جگدیپ دھنکر کے وزیراعلی ممتا بنرجی کو جمہوریت اور قانونی ادارے کو لے کر کیے گئے ٹویٹ پر ریاستی وزیر چندریما بھٹا چاریہ نے کہا کہ ہمیں حکومت کا سبق سکھانے والے سرجی بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں پر نظر ضرور ڈالیں۔

انہوں نے کہا کہ گورنر آئینی سربراہ ہیں۔ انہیں ہر معاملے میں مداخلت کرنے کا پورا حق ہے۔ گورنر کو بیان بازی کرنے کی پوری آزادی ہے۔ ریاستی وزیر کا کہنا ہے کہ انہیں دوسری ریاستوں پر نظر ڈالنے کی ضرورت ہے۔ بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں میں کیا حال ہے یہ سب کو پتہ ہے۔

چندریما بھٹا چاریہ نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ مغربی بنگال کا گورنر ہاؤس بی جے پی کا ہیڈ کوارٹر بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مدنی پور کے تھانے کے ایک لاک اپ میں کسی کی موت ہوجاتی ہے۔ اس پر گورنر ممتا بنرجی کو حکومت چلانے کا مشورہ دیتے ہیں یہ جائز نہیں ہے۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے ریاست میں جاری سیاسی اتھل پتھل کو لے کر وزیر ممتا بنرجی کو خط لکھ کر جمہوریت اور قانونی ادارہ کو مستحکم بنانے کا مشورہ دیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.