اس کیلئے مغربی بنگال حکومت نے محکمہ صحت کو ہدایات جاری کردی گئی ہے اور جلد ہی اس پروجیکٹ پر کام شروع ہوجائے گا۔اس وقت بنگال میں کورونا وائرس کے علاج کیلئے 69اسپتال ہیں جن میں سے 16ریاستی حکومت کے تحت چل رہے ہیں باقی پرائیوٹ اسپتال ہیں۔
15نئے کورونا اسپتال کو بنانے کا فیصلہ شمالی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ کے پیش نظر کیا گیا ہے۔یہ اسپیشل اسپتال کوچ بہار، علی پور دوران، شمالی دیناج پور، مالدہ مرشدآباد، ندیا، بیر بھوم،ہگلی اور ہوڑہ میں بنائے جائیں گے۔
اب تک بنگال میں غیر مقیم پانچ لاکھ مزدور ریاست میں واپس آچکے ہیں۔یہ مزدور مہاراشٹر، گجرات، تمل ناڈو سے واپس آئے ہیں۔انہیں کورونا ہاٹ اسپاٹ کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔
بنگال حکومت کے محکمہ صحت نے کہا کہ چند ہفتے تک ریاست کے کئی علاقے کورونا وائرس سے مکمل طور پر فری تھے مگر غیر مقیم مزدور کو آنے کی وجہ سے وہاں بھی کورونا وائرس کے کئی کیس آگئے ہیں
۔انہوں نے کہا کہ 29مئی تک کوچ بہار ضلع گرین زون تھا مگر چند دن میں یہاں 87کیس آچکے ہیں۔یہی صورت حال بانکوڑہ، شمالی دیناج پور،مرشدآباد،مالدہ،پرولیا،جھاڑگرام اور دارجلنگ کا تھا۔یہ اضلاع گرین زون میں تھا مگر اب یہاں کورونا وائرس کے مریض سامنے آرہے ہیں۔