ETV Bharat / state

'مظاہرین سے سختی نمٹاجائے' - صدر دلیپ گھوش

ریاستی بھارتیہ جنتاپارٹی کے صدر دلیپ گھوش نے کہاکہ جس طرح اترپر دیش حکومت نے شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف جاری احتجاج کو دبانے کا کارنامہ انجام دیا ہے تھیک اسی مغربی بنگال میں بھی ویسا قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔

'مظاہرین سے سختی نمٹاجائے'
'مظاہرین سے سختی نمٹاجائے'
author img

By

Published : Dec 30, 2019, 10:56 PM IST

مغربی بنگال بھارتیہ جنتاپارٹی کے صدر دلیپ گھوش نے متنازعہ بیان دیتے ہوئے کہاکہ ریاست میں ممتابنرجی کی حکومت کی کمزوری کی وجہ سے شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج خطرناک شکل اختیار کرچکا ہے۔

'مظاہرین سے سختی نمٹاجائے'

انہوں نے کہاکہ مغربی بنگال میں اگر بھارتیہ جنتاپارٹی کی حکومت ہوتی تو شہریت ترمیمی ایکٹ، این آرسی اور ای پن آر کے خلاف احتجاج کرنےکی کوئی ہمت نہیں کرتا۔

بی جے پی کے رکن پارلیمان نے کہاکہ اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدیتہ ناتھ نے شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف جاری احتجاج کوختم کرنے کے لئے جوقد م اٹھائے وہ مثالی ہے۔

بی جے پی کے رہنما کاکہنا ہے کہ وزیراعلیٰ یوگی کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔ انہوں نے صحیح وقت پر صحیح فیصلہ کرکے احتجاج کو کچل دیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی ایک کمزور وزیر اعلیٰ ہیں۔ ان کی کمزوری کی وجہ سے لنگی پہننے والے لوگ شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف سڑکوں کو پر اترے۔

دلیپ گھوش کاکہنا ہے کہ ممتابنرجی وزیراعلیٰ ہیں۔ ان کی ریاست میں مظاہرین سرکاری املاک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ اس سے زیادہ افسوس کی بات اور کیا ہو سکتی ہے۔

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں شہریت ترمیمی ایکٹ کی منظوری کے بعد سے مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے خلاف بڑےگ پیمانے پر احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ نے اپنے تمام وزراءایم ایل اے کو ریاست کے تمام 294 اسمبلی حلقوں میں شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج جاری رکھنے کی ہدایت دی ہے۔

ممتابنرجی کی ہدایت کے بعد ریاست کے تمام اضلاع میں شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف جلسہ، جلوس اور ریلیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

:

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.