ETV Bharat / state

سورو گنگولی کی صاحبزادی کامحبت کا پیغام - بی سی سی آئی کے سربراہ اور ٹیم انڈیا کے سابق کپتان سورو گنگولی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بی سی سی آ ئی کے صدر سوروگنگولی کی صاحبزادی نے ملک بھر میں جاری شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف جاری پرُتشدد مظاہرے کے دوران عام لوگوں کو محبت کاپیغام دیا

سورو گنگولی کی صاحبزادی کامحبت کا پیغام
سورو گنگولی کی صاحبزادی کامحبت کا پیغام
author img

By

Published : Dec 18, 2019, 9:10 PM IST

شہریت ترمیمی بل کے خلاف ملک بھر میں جاری احتجاج کے دوران بی سی سی آئی کے سربراہ اور ٹیم انڈیا کے سابق کپتان سورو گنگولی کی صاحبزادی ثنا گنگولی نے سوشل میڈیا کے ذریعہ فرقہ واریت اور مذہبی تعصب کے خلاف مشہور مصنف خوشونت سنگھ کی کتاب کا اقتباس نقل کرکے اشارہ و کنایہ میں اہم پیغام دینے کی کوشش کی ہے۔

اٹھارہ سالہ ثنا گنگولی کے اس پوسٹ کی چوطرفہ سراہنا ہورہی ہے۔بڑے بڑے سیلبریٹی کی اولاد سے عموما اس طرح کی پوسٹ کی امیدنہیں کی جاتی ہے مگر ثناگنگولی نے سبھوں سے ہٹ کر اپنے لیے ایک الگ جگہ بنانے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے خوشونت سنگھ کی کتاب دی اینڈ آف انڈیا کا ایک اقتباس اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ کیا ہے۔

وہ لوگ جو یہ سمجھتے ہیں کہ ہم ہندو ہیں یا عیسائی، بے وقوف زندگی گزار رہے ہیں۔ سنگھ پریوار پہلے ہی بائیں بازو کے مورخوں کو نشانہ بنا چکا ہے، آپ اس گروپ سے باہر نہیں ہوں گے۔

'تھوڑی دیر کے بعد آپ ایسے لوگوں کو دیکھیں گے جو گوشت کھاتے ہیں، شراب پیتے ہیں، غیر ملکی فلمیں دیکھتے ہیں، تہوار کے موقع پر ہیکل میں نہیں جاتے ہیں، مسواک کے بجائے ٹوتھ پیسٹ کا استعمال کرتے ہیں، ان کو جئے شری رام کہنا مناسب نہیں ہے۔ ہم میں سے کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔

ایک ایسے وقت میں جب یہ قیاس آرائی کی جارہی تھی کہ سورو گنگولی بی جے پی میں شامل ہوسکتے ہیں ایسے میں ان کی صاحبزادی ثنا گنگولی کا یہ پوسٹ قیاس آرائیوں کی نفی کرتا ہے اور یہ تاثر دیتا ہے کہ گنگولی نے اپنی صاحبزادی کی تربیت اس طرح سے کی ہے جہاں عصبیت اور نفرت کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں شہریت ترمیمی ایکٹ منظور ہونے کے بعد سے اب تک ملک کی تمام ریاستوں سمیت مغربی بنگال میں بھی مرکزی حکومت کے خلاف پرُتشدد مظاہرے جاری ہے۔

پرُتشدد مظاہرے کے دوران مختلف اضلاع میں سرکاری املاک کو نقصان ہوا ہے۔ مشرقی ریلوے نے تشدد کےسبب متعدد ٹرینیں معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.