ETV Bharat / state

'چند رہنماوں کے سبب کانگریس کو نقصان ہوا' - سنیئر رہنما عبدالمنان

پردیش کانگریس کے سینیئر رہنماعبدالمنان نے کہا کہ 'گزشتہ چند برسوں کے دوران کانگریس کو جو نقصان ہو اس کے پیچھے چند لوگ ہیں جو دہلی ہیڈ کوارٹر کی مدد سے من مانی کررہے ہیں۔'

'چند رہنماوں کے سبب کانگریس کو نقصان ہوا'

author img

By

Published : Feb 17, 2020, 8:31 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 3:53 PM IST

مغربی بنگال پردیش کانگریس کے سینیئر رہنما عبدالمنان نے پریس کانفرنس کے دوران نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب میں کہا کہ 'گزشتہ چند برسوں کے دوران کانگریس کو جو نقصان ہو اس کے پیچھے کئی لوگ ہیں جو دہلی ہیڈ کوارٹر کی مدد سے من مانی کررہے ہیں۔'

'چند رہنماوں کے سبب کانگریس کو نقصان ہوا'

انہوں نے کہاکہ کانگریس قومی پارٹی ہے اور اسے کوئی بھی ختم نہیں کرسکتا ہے۔ قومی سیاسی جماعت کے خلاف جتنی بھی سازش کرلی جائے اس کا خاتمہ ممکن نہیں ہے۔

کانگریس کے سنیئر رہنما کاکہنا ہے کہ لیکن گزشتہ چند برسوں کے دوران مطلب پرست رہنماؤں کی وجہ سے کانگریس کو بہت نقصان ہو ا ہے اور اب تک جاری ہے۔

انہوں نے کہاکہ مغربی بنگال میں بھی حالات ٹھیک نہیں ہیں۔ چند لوگ اپنے مطلب کے لئے پارٹی میں ہیں۔ ان کی وجہ سے پارٹی کو نقصان ہو رہا ہے۔ میں آج یہ بات کہہ رہاہوں اور کل یہ بات سچ ثابت ہوگی۔

کانگریس کے رہنما کاکہنا ہےکہ دہلی اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی کار کردگی مایوس کن رہی۔ اس کے بارے میں کسی نے بات کرنا ضروری نہیں سمجھا ۔

انہوں نے کہاکہ شکست شکست ہوتی ہے۔ اس پر تبادلہ خیال نہیں کیا گیا تو اس کا سلسلہ دراز ہوتاجاتا ہے اس لئے ہمیں اپنی شکست پر تبادلہ خیال کرنا چا ہئے ۔

عبدالمنان کے مطابق مغربی بنگال میں کانگریس اور سی پی ایم کے ساتھ اتحاد وقت کی ضرورت ہے ۔اس کے بغیر ہمیں کامیا بی نہیں ملی گی ۔ لوگوں تک پہنچنا ہوگا ۔ لوگوں کو متبادل سیاسی جماعت کی تلاش ہے اگر ہم کامیاب ہوتے ہیں توان کی تلاش پوری ہو سکتی ہے۔

خیال رہے کہ مغربی بنگال میں 2021 آئندہ اسمبلی انتخابات سے قبل کانگریس اور سی پی آ ئی ایم نے اتحاد کرکے ترنمول کانگریس کا مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میونسپلٹی انتخابات کے لئے کانگریس اور سی پی آ ئی ایم نے اتحاد کرکے انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سیٹوں کی تقسیم سے متعلق بات چیت جاری ہے

Last Updated : Mar 1, 2020, 3:53 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.