مغربین بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے رابندر سدن میں تاپس پال کے جسد خاکی پر عقیدت پیش کرنے کے بعد کہا کہ پال کی موت کیلئے مرکزی جانچ ایجنسیاں ذمہ دار ہیں۔
مرکزی حکومت سیاسی انتقام کیلئے جانچ ایجنسیوں کے ذریعہ پارٹی رہنما کو پریشان کررہی تھی۔ممتا بنرجی نے کہا کہ اس سے قبل سلطان احمد اور پرسون بنرجی کی اہلیہ کی موت بھی ہوچکی ہے۔
کانگریس کے سابق ریاستی صدر پردیپ بھٹاچاریہ نے تاپس پال کی باڈی کے سامنے ممتا کے سیاسی تبصرے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ کسی کو بھی موت پرسیاست نہیں کرنا چاہئے۔
انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی کو معلوم ہونا چاہے کہ سیاسی تبصرے کرنے کیلئے بہت سی جگہیں ہیں مگر لیکن مردہ کے سامنے سیاسی تبصرے اچھی سوچ کی علامت نہیں ہے۔
بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اور مرکزی وزیر بابول سپریا نے کہاکہ ممتا بنرجی کا بیان قابل مذمت ہے۔رابندر سدن میں ایک فنکار کی لاش پڑی ہے، ممتا نے انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے بجائے گندی سیاست کررہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دیدی بھونیشور میں سدیپ سے ملنے گئیں مگر تاپس پال ملحقہ کمرے میں تھے، مگر وزیر اعلیٰ نے ملاقات نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ تاپس پال کے تناؤ کی وجہ سے دیدی کی سیاست ہے۔
تاپس ذہنی طور پر پریشان تھے۔ میرا ان سے لمبا رشتہ ہے۔ وہ عوام کوجواب نہیں دے پارہے تھے۔ترنمول کانگریس نے ان کا غلط استعمال کیا ہے۔
ریاستی بی جے پی کے جنرل سکریٹری سیانتانو باسو نے کہاکہ ممتا موت پر بھی سیاست کرنے کی کوشش کر تی ہیں۔ تاپش کی موت کے بارے میں سیاست جاری ہے۔ اس کی موت بلا شبہ تکلیف دہ ہے۔
انہوں نے چٹ فنڈ بدعنوانی کیس کی وجہ سے کئی لوگوں نے خودکشی کرلی کیوں کہ اس کی وجہ سے لاکھوں افراد کے روپے لوٹ لئے گئے مگر ممتا بنرجی ممتا موت پر سیاست کررہی ہیں۔ انہیں بنگال کے عوام کی یاد نہیں ہے۔