کولکاتا میونسپل کارپوریشن میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف سرگرمی آج دیکھنے کو ملی جب کانگریس اور بایاں محاذ کے کونسلروں نے کارپوریشن کے اجلاس میں شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف احتجاج کیا ۔
آج کارپوریشن کا اجلاس شروع ہوتے ہی اپوزیشن کی جانب سے پلے کارڈ کے ساتھ احتجاج شروع کردیا ۔اس پر کارپوریشن چیئرپرسن ملا رائے نے کہا کہ کارپوریشن اس قانون کے خلاف احتجاج کرنے کی جگہ نہیں ہے۔
اس کے بعد اپوزیشن کے کونسلروں اجلاس سے واک آؤٹ کر دیا ۔اپوزیشن کونسلر نے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف ہم احتجاج کر رہے ۔اس کی ہمیں آزادی ہے ۔اپوزیشن کے اس عمل پر مئیر فرہاد حکیم نے کہا شہریتترمیمی قانون اور این آر سی مرکزی حکومت کی پالیسیوں کا حصہ ہے اس لئے کارپوریشن کے اجلاس کے بجائے اس کے خلاف احتجاج سڑکوں پر ہونا چاہیے ۔