مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے یوم تاسیس کے موقع پر پارٹی کے کارگزار صدر سبرتو بخشی نے کہاکہ ہماری حکومت ماں ماٹی مانش کی حکومت ہے ہمیں کسی ستر خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ میں عوام کی فلاح وبہبود کے لیے قانون کومنظوری ملتی ہے ناکہ عوام کوبحران میں مبتلا کرنے کے لیے ۔
سبرتو بخشی کاکہنا ہے کہ شہریت ترمیمی ایکٹ،این آرسی اور این پی آر کسی بھی قیمت پر بنگال میں نافذ ہونے نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہاکہ ہماری پاس ماں ماٹی مانش کی حکومت کے ساتھ ساتھ عوام کی حکومت بھی ہے ۔ عوام یعنی ماں ماٹی مانش جس کی مخالفت کرے گی اس کے خلاف ہم کھڑے ہوجائیں گے اور وہ جس کی حمایت میں کریں گے ان کے ساتھ قدم سے قدم ملا کرچلائیں گے۔
ترنمول کانگریس کے رہنما کاکہنا ہے کہ بھارتیہ جنتاپارٹی کو روکنے کے لیے کسی ہتھیار کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ہمیں عوام کی حمایت حاصل ہے۔
سبرتو بخشی نے کہاکہ عوام بی جے پی کو روکنے کے لئے سڑکوں پر اتر آ ئے ہیں۔ بھارتیہ جنتاپارٹی عوام کی مخالفت نہیں کرسکتی ہے۔ عام لوگ ہی بی جے پی کوروک دیں گے ترنمول کانگریس ان کے ساتھ کھڑی ہے ۔
واضح رہے کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں شہریت ترمیمی ایکٹ کو منطوری ملنے کے بعد مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے خلاف غیرمعائنہ مدت کے لئے احجاج کرنے کااعلان کیا ۔
وزیراعلیٰ کےاعلان کے بعد سے ریاست کے تمام اضلاع میں شہریت ترمیمی ایکٹ، این آرسی اور این پی آر کے خلاف احتجاج کاسلسلہ جاری ہے۔
ریاست کے مختلف اضلاع میں پُرتشدد مظاہرے کے سبب سرکاری املاک کو نقصان ہوا۔ بیشتر مقامات پر ٹرینوں میں آگ لگادی گئی تھی۔
اس واقعہ کے بعد مشرقی ریلوے نے بھی پرُتشدد مظاہرے کے سبب درجنوں ٹرینیں منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے سبب مسافروں کو دشواریوں کاسامناکرناپڑا۔