ETV Bharat / state

وزیر اعظم کے خلاف اپوزیشن رہنماوں کی تنقید

وزیر اعظم نریندر مودی کی اپیل پر بنگال کانگریس رہنماوں نے سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو بتانا چاہیے کہ ان کی ترجیحات کیا ہیں؟

وزیر اعظم کے خلاف اپوزیشن رہنماوں کی تنقید
وزیر اعظم کے خلاف اپوزیشن رہنماوں کی تنقید
author img

By

Published : Apr 3, 2020, 10:05 PM IST

مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر سومن مترا نے وزیر اعظم کے بیان پررد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ”وزیر اعظم کی ترجیحات کیا ہیں؟ برتن بجانا، موم بتیاں بنوانا، ملک کی معیشت اور غریب عوام کو بچانا ہے؟

وزیر اعظم کے خلاف اپوزیشن رہنماوں کی تنقید
وزیر اعظم کے خلاف اپوزیشن رہنماوں کی تنقید

وزیر اعظم نے پہلے سے منصوبہ بندی کئے بغیر ہی لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کردیا۔انہوں نے کہا کہ پہلے نو ٹ بندی اور جلد بازی جی ایس ٹی نافذ کرنے کی وجہ سے معیشت کو خسارے میں پہنچادیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی تقریر سے لوگوں کو امید تھی کہ وہ کچھ راحتی پیکج کا اعلان کریں گے مگر وزیرا عظم نے غریبوں اور مزدوروں کیلئے راحتی پیکج کا اعلان کرنے کے بجائے موم بتی جلانے کو کہہ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اترپردیش اور ملک کے دیگر حصوں میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے پھنسے ہزاروں ورکروں پر ظلم کیا جارہا ہے۔

مترا نے کہاکہ عالمی صحت کی وارننگ پر مودی نے کوئی بات نہیں کی ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں کمی آنے کے باوجود وزیر اعظم کسانوں کیلئے کوئی اسکیم نافذ نہیں کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے۔لوک پریشان ہیں لیکن وزیر اعظم نے اس بارے میں کوئی تبصرہ کیوں نہیں کیا؟ میں وزیرا عظم سے کہتا ہوں کہ میں وزیر اعظم سے کہتا ہوں کہ آپ ڈش بجائیے اور شمع روشن کرتے رہیے، اس میں کوئی اعتراض نہیں ہے۔ لیکن براہ کرم ملک کے لوگوں کو سامنے نہ لائیں اور ڈرامہ نہ کریں۔

بنگال اسمبلی میں اپوزیشن رہنما عبد المنان نے کہا کہ وزیر اعظم ملک کے عوام کے ساتھ مذاق کررہے ہیں۔بایاں محاذ کے رہنما سوجن چکرورتی نے کہاکہ وزیر اعظم مودی سے کچھ اچھے اعلانات کی امید تھی۔لوگ رضاکارانہ طور پر لیک ڈاؤن کو کامیاب بنارہے تھے۔مگر وزیرا عظم ملک کے عوام کو تاریکی میں لے جارہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.