ETV Bharat / state

مغربی بنگال میں کورونا متاثرین کی تعداد 27 ہوئی - شمالی 24 پرگنہ ضلع کے بیل گھڑیا

تین افراد کی رپورٹ مثبت آنے کے ساتھ ہی مغربی بنگال میں کوروناوائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 27 ہو گئی ہے جبکہ اب تک کل تین کی موت ہوئی ہے۔

بنگال میں مریضوں کی تعداد بڑھ کر 27
بنگال میں مریضوں کی تعداد بڑھ کر 27
author img

By

Published : Mar 31, 2020, 11:29 PM IST

شمالی 24 پرگنہ ضلع کے بیل گھڑیا کے رہائشی میں کورونا وائرس مثبت آنے کے بعد مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریض کی تعداد میں اضافہ ہو کر 27ہوگئی ہے۔

بنگال میں مریضوں کی تعداد بڑھ کر 27
بنگال میں مریضوں کی تعداد بڑھ کر 27

57سالہ شخص کے بیرون ملک یا پھر کسی بیرون ملک یا کورونا وائرس سے متاثر شخص کے رابطے میں آنے کا کوئی سفری دستاویز نہیں ہے۔وہ گزشتہ کئی دنوں سے بیمار تھا۔تاہم کل اس کی جانچ کرائی گئی اور آج رپورٹ آئی ہے وہ کورونا وائرس سے متاثر ہے۔اس کے اہل خانہ کو قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے۔

اس سے قبل آج صبح کورونا وائرس سے ایک خاتون کی ہوڑہ کے اسپتال میں ہوت ہوگئی ہے۔بنگال میں کورونا وائرس کی وجہ سے مرنے والوں کی کل تعداد 3ہوگئی ہے۔جب کہ آج صبح ہی تین افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس میں سے دو کا تعلق کلکتہ سے ہے اور ایک کا تعلق مدنی پور سے۔

گزشتہ اتوار کو درمیانی عمر کی ایک خاتون کو ہوڑہ کے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور اس کی موت کل رات ہوگئی تھی۔آج ایس ایس کے ایم اسپتال نے تصدیق کی ہے کہ خاتون میں کورونا وائرس مثبت پائے گئے ہیں۔

خاتون ٹرین کے ذریعہ علی پور دورا سے لوٹی تھیں۔مگرخاتون کے بیرون ممالک جانے کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔چند دن قبل بخار کی شکایت کی وجہ سے خاتون کو ہوڑہ ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔خاتون کو بخار، نزلہ، سینہ میں درد اور سانس کی تکلیف ہورہی تھی۔یہ خاتون ہوڑہ کے سالکیہ رہنے والی ہیں۔

جب کہ آج صبح کولکاتا کے جن دوافراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے ان میں ایک سالٹ لیک کے رہنے وال ے ہیں اور دوسرے ٹالی گنج کے رہنے والے ہیں۔

دونوں کی عمر بالترتیب 52اور 51سال ہے۔دونوں ایک پرائیوٹ نرسنگ ہوم میں زیر علاج تھے۔محکمہ صحت کے مطابق ان دونوں افراد کے سفری دستاویز نہیں ہے۔اس کی جانچ کی جارہی ہے کہ یہ دونوں کورونا وائرس سے کیسے متاثر ہوئے ہیں۔یہ دونوں کس کے رابطے میں آئے ہیں۔اس وقت ان دونوں کی حالت مستحکم ہے۔

جب کہ مدنی پور کے جس باشندے کی پورٹ مثبت آئی ہے وہ داس پور کے نظام پور کا رہنے والا ہے۔وہ حال ہی میں ممبئی سے لوٹا ہے۔بخار کی شکایت کے بعد اسے مدنی پور میڈیکل کالج و اسپتال میں داخل کرایا گیا۔اب رپورٹ مثبت آئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.