مغربی بنگال کے بردوان ضلع کے پنڈیشور سے رکن اسمبلی جتیندر تیواری ان دنوں اپنی فیملی کے ساتھ کولکاتا آئے ہوئے ہیں، اتفاق سے جس ہوٹل میں رکن اسمبلی جتیندر تیواری اپنے اہل خانہ کے ساتھ ٹھہرے ہوئے ہیں، اسی ہوٹل میں بی جے پی کی کور کمیٹی کی میٹنگ ہوئی۔
آسنسول میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹیو بورڈ کے سابق سربراہ اور موجودہ رکن اسمبلی جتیندر تیواری کے بی جے پی میں شامل ہونے کی قیاس آرائی تیز ہو گئی ہے، لیکن رکن اسمبلی جتیندر تیواری نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ مجھے زبردستی تنازعہ میں گھسیٹنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
اگر مجھے بی جے پی میں شامل ہونا ہی رہتا تو بہت پہلے ہی ہو جاتا، کون روک سکتا تھا لیکن میں خود نہیں چاہتا ہوں۔ انہوں نے کاہ کہ یہ اتفاق ہے کہ میں اپنی فیملی کے ساتھ جس ہوٹل میں ٹھہرا ہوں، وہاں بی جے پی کی کور کمیٹی کی میٹنگ ہوئی اس میں میری غلطی کیا ہے۔'
رکن اسمبلی جتیندر تیواری کا کہنا ہے کہ دو دنوں کے اندر اندر میں ایک بار پھر سرگرم سیاست کا حصہ بننے والا ہوں، میں ایک غلطی کر چکا ہوں۔ اسی غلطی کو بار بار دوہرانا نہیں چاہتا ہوں۔ میں سرگرم سیاست سے دور نہیں رہ سکتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر کہہ رہا ہوں میں ترنمول کانگریس کا حصہ تھا ہوں اور مستقبل میں بھی رہوں گا۔