ETV Bharat / state

مغربی بنگال :سیاسی افراتفری اور قدرتی آفات سے دوچار رہا مئی کا مہینہ

ریاست مغربی بنگال کے لئے مئی کا مہینہ کئی اعتبار سے اہمیت کا حامل رہا۔ جہاں ایک طرف ریاست میں ممتابنرجی کی مسلسل تیسری مرتبہ حکومت بنی تو وہیں دوسری جانب ناردا رشوت خوری معاملہ کے تحت ریاست کے گورنر جگدیپ دھنکر کا شیتل کوچی دورہ اور یاس نامی طوفان پورے طور سے چھایا رہا۔

سیاسی افراتفری
سیاسی افراتفری
author img

By

Published : Jun 1, 2021, 5:34 PM IST

دو مئی کو ریاستی اسمبلی انتخابات کے نتائج کے ساتھ مئی کی شروعات ہوئی ۔ گزشتہ 27 مارچ کو شروع ہونے والے اسمبلی انتخابات کا آخری مرحلہ 29 اپریل کو اختتام پذیر ہواتھا ۔

سیاسی افراتفری
* دو مئی کو اسمبلی انتخابات کے نتائج آئے ۔جس میں ممتابنرجی کی قیادت والی سیاسی جماعت ترنمول کانگریس کو تاریخی جیت ملی اور مسلسل تیسری مرتبہ اقتدار میں آئیں۔

* پانچ مئی کو راج بھون میں ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی مسلسل تیسری مرتبہ وزیراعلیٰ کے عہدہ کا حلف لیا اور ریاست کی باگ ڈور اپنے ہاتھوں میں لے لیا.

* 6 اور 7 مئی کو نومنتخب ارکان اسمبلی نے عارضی اسپیکر سبرتو مکھرجی کی نگرانی میں حلف اپنے اپنے عہدے کا حلف لیا۔

* 12مئی کو راج بھون میں گورنر جگدیپ دھنکر کی موجودگی میں ممتا بنرجی کی قیادت والی حکمراں ریاستی حکومت کے کابینی وزراء، وزیر برائے مملکت اور جونئیر وزراء نے حلف لیا۔

* 17 مئی کی صبح سی بی آئی کی ٹیم نے کابینی وزراء فرہاد حکیم، سبرتو مکھرجی، رکن اسمبلی مدن مترا اور سابق مئیر شوبھن چٹرجی کو گرفتار کرلیا.

* کولکاتا ہائی کورٹ میں ابھی ناردا رشوت خوری معاملے کی سماعت جاری تھی کہ گورنر جگدیپ دھنکر نے اسمبلی انتخابات کے چوتھے مرحلے میں شیتل کوچی میں سی آر پی ایف کی فائرنگ میں چار لوگوں کی موت کے بعد جاری سیاسی تصادم سے متاثر علاقوں کا دورے اعلان کر دیا.

* وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی تمام تر مخالفت کے باوجود گورنر جگدیپ دھنکر شیتل کوچی، ماتھا بھانگا سمیت سیاسی تصادم سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں کے لوگوں سے ملاقات کی.

* ریاستی حکومت اور گورنر جگدیپ دھنکر کے درمیان سیاسی تصادم سے متاثر علاقوں کے دورے کو لے کر بیان بازی کے درمیان وزارت داخلہ نے سیاسی جھڑپوں کے درمیان ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے ملاقات کرکے تفصیلی رپورٹ تیار کرنے کے لئے چار رکنی وفد بھیج دیا.

* کولکاتا ہائی کورٹ نے ناردا رشوت خوری معاملے کی سماعت کرتے ہوئے ترنمول کانگریس کے چاروں اعلی رہنماؤں فرہاد حکیم، سبرتو مکھرجی، مدن مترا اور سابق مئیر شوبھن چٹرجی کو گھر میں نظر بند رکھنے کا حکم دیا.

* مئی کی صبح خلیج بنگال میں اٹھنے والا یاس نامی طوفان نے ساحلی اضلاع جنوبی 24 پرگنہ، شمالی 24 پرگنہ اور مشرقی مدنی پور جم کر تباہی مچائی۔ 16 لاکھ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔جبکہ ہزاروں مکانات منہدم ہوئے۔

28 مئی کو وزارت داخلہ کی جانب سے ریاستی چیف سکریٹری الاپن بنرجی کو دہلی میں ڈیوٹی جوائن کرنے کے لئے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا. چیف سکریٹری الاپن بنرجی کو نوٹس جاری کرنے پر وزیراعلی ممتابنرجی اور بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت ایک بار پھر آمنے سامنے آگئی.

29 مئی کو کلکتہ ہائی کورٹ نے ناردا رشوت خوری معاملے کی سماعت کے دوران کابینہ وزیر فرہاد حکیم، کابینہ وزیر سبرتو مکھرجی، رکن اسمبلی مدن مترا اور سابق مئیر شوبھن چٹرجی کی ضمانت منظور کرلی.

مئی کا مہینہ ریاست مغربی بنگال کے لئے سیاسی اعتبار سے افراتفری اور متنازع رہا.اس دوران یاس نامی طوفان سے ریاست کے مختلف اضلاع میں دہشت کا ماحول رہا.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.