ETV Bharat / state

کولکاتا: ویکسینیشن سرٹیفکٹ پر مودی کے بجائے ممتا کی تصویرلگے گی - ویکسین دینے کا عمل

مغربی بنگال میں 18 سے 44 برس کے عمر کے افراد کو ویکسینیشن مکمل ہونے پر ملنے والی سند میں مودی نہیں بلکہ وزیر اعلی ممتا بنرجی کی تصویر ہوگی۔

مغربی بنگال: ویکسینیشن سند میں ہوگی ممتا کی تصویر

author img

By

Published : Jun 4, 2021, 9:34 PM IST

Updated : Jun 4, 2021, 9:40 PM IST

پورے ملک میں ویکسینیشن کا عمل جاری ہے دونوڈوز مکمل ہونے پر ایک سرٹیفکٹ دی جارہی ہے۔ جس میں وزیر اعظم نریندر مودی کی تصویر موجود ہوتی ہے۔ اس پر متعدد لوگوں نے سوال بھی اٹھائے تھے۔

ممتا بنام مودی کی لڑائی اسمبلی انتخابات کے بعد بھی جاری ہے۔ پہلے سی بی آئی کے ذریعے ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کی گرفتاری پر انتقامی سیاست کرنے کا الزام تو کبھی ممتا مودی میٹنگ کا تنازع اب ویکسینیشن سرٹیفکٹ میں بھی یہ لڑائی نظر آنے والی ہے۔

مغربی بنگال: ویکسینیشن سند میں ہوگی ممتا کی تصویر
مغربی بنگال: ویکسینیشن سند میں ہوگی ممتا کی تصویر

ریاستی حکومت کی جانب سے ریاست میں ویکسینیشن کا عمل جاری ہے۔

بنگال میں 60 برس سے زائد عمر والوں کو ویکسین دینے کے بعد 45 برس سے زائد عمر والوں کو ویکسین دینے کے بعد اب 18 سے 44 برس کے عمر کے لوگوں کو بھی ویکسین لگایاجا رہا ہے۔

مغربی بنگال میں تیزی سے ویکسین دینے کا عمل جاری ہے۔ ویکسینیشن مکمل ہونے پر ریاستی حکومت کی طرف سے سرٹیفکٹ دی جائے گی۔

پورے ملک میں ویکسینیشن مکمل ہونے پر سند دی جا رہی ہے جس میں وزیر اعظم نریندر مودی کی تصویر ہے۔ لیکن حکومت مغربی بنگال میں ویکسینیشن مکمل ہونے پر جو سند دی جائے گی۔ اس میں وزیر اعظم نریندر مودی کے بجائے وزیر اعلی ممتا بنرجی کی تصویر ہوگی۔

یکم مئی سے ریاست میں 18 سے 44 برس کے عمر کے لوگوں کو مفت میں ویکسین دینے کا عمل شروع ہوا تھا جس کے اخراجات ریاستی حکومت برداشت کر رہی ہے۔

ریاستی حکومت کو ویکسین خریدنا پڑ رہا ہے۔یہی وجہ ہے کہ 18 سے 44 برس کے عمر کے لوگوں کوجو ویکسینیشن سند دی جائے گی اس میں ممتا بنرجی کی تصویر موجود ہوگی۔

وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ ڈیڑھ سو کروڑ کے ویکسین خریدے گئے ہیں۔

ریاست میں اب ایک کروڑ 40 لاکھ افراد کو ویکسین دیا جا چکا ہے۔ وزیر اعلی ممتا بنرجی کے علاوہ دوسری ریاستوں کے وزراء اعلی نے بھی مرکزی حکومت سے مفت ویکسین دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Last Updated : Jun 4, 2021, 9:40 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.