ETV Bharat / state

'سفید داڑھی رکھ لینے سے کوئی رابندر ناتھ ٹیگور نہیں بن جاتا' - narendra modi

ممتا بنرجی نے عوام سے خطاب کے دوران وزیراعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے رہنماؤں کا نام لیے بغیر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

mamata banerjee
mamata banerjee
author img

By

Published : Dec 29, 2020, 5:30 PM IST

Updated : Dec 29, 2020, 8:39 PM IST

مغربی بنگال کے بیربھوم ضلع کے بولپور میں وزیراعلی ممتا بنرجی نے پیدل روڈ شو کے اختتام پر عوامی جلسے سے خطاب کیا۔

دوران تقریر ممتا بنرجی نے وزیراعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سمیت دیگر کا نام لیے بغیر جم کر تنقید کی۔

ممتا نے کہا کہ سفید داڑھی رکھ لینے سے کوئی رابندر ناتھ ٹیگور نہیں بن جائے گا۔ رابندرناتھ ٹیگور ایک عظیم شخصیت ہیں۔ ان کا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'رابندر ناتھ ٹیگور عظیم تھے اور عظیم رہیں گے۔ ان کی نقل کرنے والوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے ورنہ پریشانی ہو سکتی ہے۔

ممتا بنرجی
ممتا بنرجی

ممتا بنرجی نے کہا کہ تقریر ایسی ہوتی ہے جسے سن کر لوگ سوچنے پر مجبور ہو جاتے ہیں لیکن لوگ حقیقت سے بھی اچھی طرح سے واقف ہو چکے ہیں۔ اسی وجہ سے بنگال کی عوام پر ان کی باتوں کا کوئی اثر نہیں پڑتا۔ بنگال کی عوام مثالی ہے اور اسمبلی انتخابات میں اس کی غیر معمولی مثال مل جائے گی۔

خطاب کے دوران ممتا بنرجی نے کہا کہ 'گزشتہ ایک مہینے سے کسان کُھلے آسمان کے نیچے احتجاج کر رہے ہیں لیکن ان سے کسی کو ملاقات کرنے کی فرصت نہیں ملی لیکن تقریر ضرور سامنے آ جاتی ہے۔

Last Updated : Dec 29, 2020, 8:39 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.